کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے تو ان ایسنشیئل آئل سے فوری چھٹکارہ پائیں

کیا آپ کے سر میں بھی اکثر درد رہتا ہے تو ان ایسنشیئل آئل سے فوری چھٹکارہ پائیں
سر کا درد جب بھی ہوتا ہے بندہ کسی کام کا نہیں رہتا۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ دماغ سے قریب کسی جگہ پر بھی درد ہوگا دماغ اسے زیادہ محسوس کرے گا سر درد کی کئی وجہ ہو سکتی ہیں متوازن غذا کا نہ ہونا، نیند کی کمی اوراسٹریس وغیرہ شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد کی ایک عام وجہ جسے بہت کم لوگ جانتے ہیں
دیکھا گیا ہے کہ لوگوں کی بڑی تعداد اس ضمن میں کئی طرح کی ادویات استعمال کرتی ہیں جو اکثرو بیشتر جسم کو مزید بیمار کر دیتی ہیں۔ تاہم سردرد سے نجات کے لیے مختلف ایسنشیئل آئل مفید ثابت ہوتے ہیں۔
یہ مختلف آئل براہ راست آپ کے لمبک سسٹم میں داخل ہوکردل کی دھکن، بلڈ پریشر سانس لینے میں آسانی کے ساتھ تناؤ کو خوشبو محسوس کرنے والے ریسپٹرز کی مدد سے اعتدال میں رکھتے ہیں۔
لیوینڈرآئل
یہ اپنی اینٹی سیپٹک اور اینٹی سوزش خصوصیات کی بنا پرمختلف امراض کے علاج میں استعمال کیا جاتا ہے یہ مائگرین کے لیے بے حد مفید تصور کیاجاتا ہے۔
پیپرمنٹ آئل
یہ تیل سردرد کا باعث بننے والے تناؤ کو کم کرنے میں مددفراہم کرتا ہے اس طرح آپ سکون محسوس کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سردرد کی وہ عام وجوہات جسے اکثر نظر انداز کردیا جاتا ہے
لیمن آئل
لیموں کے چھلکوں سے کشید کیا گیا یہ تیل مائگرین سے متعلق پریشانیوں کے لیے حیرت انگیز ہے اسے ہر طرح کی پریشانی اور سردرد کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیمومائل آئل
یہ اپنی مسلز کو سکون پہنچانے والی خصوصیات کی بناپر کافی مقبول ہے یہ بھی سردرد سے متعلق تناؤ کو دور کرنے میں مفید ثابت ہوتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News