عمر رسیدہ خواتین ان غلطیوں سے پرہیز کریں جو انہیں مزید بوڑھا دکھا سکتی ہیں

عمر رسیدہ خواتین ان غلطیوں سے پرہیز کریں جو انہیں مزید بوڑھا دکھا سکتی ہیں
بڑھتی عمر کے اثرات چہرے اور جسم پر دکھائی دینے لگتے ہیں یہ بات درست ہے کہ عمر کے ساتھ ساتھ زندگی کا تجربہ اور دانشمندی میں اضافہ ہوتاہے تاہم دل جواں ہوتو عمر اتنی معنی نہیں رکھتی۔
عمربڑھنے کے ساتھ کے چہرے پر جھریاں نمودار ہونے لگتی ہیں انہیں روکا تو نہیں جاسکتا تاہم ان کی رفتار کو کم ضرور کیا جاسکتا اس طرح آپ اپنی سوچ سے کافی کم عمر دکھائی دینے لگتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ان 10 عادات سے پرہیز کریں جو چہرے پر کئی برس کا اضافہ کر دیتی ہیں
یہاں پرعمر رسیدہ خواتین کی جانب سے کی جانے والی ایسی غلطیوں کا ذکر کیاجارہا ہے جوانہیں زیادہ بوڑھا دکھا سکتی ہیں وہ کیا ہیں جانتے ہیں۔
جوتوں کو صاف رکھیں
نفیس انسان کی یہ نشانی ہوتی ہے کہ وہ جوتوں کی صفائی کا خاص خیال رکھتے ہیں یہ بات درست ہے کہ جوتے باہر پہننے کے لیے بنائے جاتے ہیں اس لیے وہ گندے ہوسکتے ہیں اگر آپ کا لباس صاف ستھرا ہو اور جوتے گندے ہو تو یہ آپ کی شخصیت کوکسی حد متاثر کرسکتا ہے تو کوشش کریں ان کو صاف کر کے پہنیں ساتھ ہی کوئی برش کا کپڑا ساتھ رکھیں جیسے ہی یہ خراب ہوانہیں صاف کریں۔
صاف کپڑے پہنیں
اکثر ایسا ہوتا ہے کہ کپڑے پرانے ہونے کی وجہ ان پر روواں آنے لگتا ہے یا ان کا رنگ ماند پڑجاتا ہے کوشش کریں اس طرح کے کپڑے نہیں پہنے بلکہ صاف اور دیدہ زیب رنگ کے کپڑے پہنیں تاکہ آپ محفل میں نمایاں نظر آئیں۔
ناخن
بڑھتی عمر کے ساتھ ناخن بھی متاثر ہونے لگتے ہیں تو پہلے ناخنوں کی حفاظت کا خاص خیال رکھیں انہیں صاف اور صحت مند رکھنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کیونکہ ہاتھ کتنے ہی خوبصورت کیوں نہ ہو ناخن صحت مند نہ ہوتو یہ آپ کو عمر رسیدہ دکھا سکتے ہیں، کوشش کریں کہ جب بھی باہر جانا ہوتو ان پرنیل کلر لگانا نہ بھولیں۔
خوشبو کا مناسب استعمال
خوشبوکا آپ کی لک سے کوئی خاص تعلق نہیں ہے تاہم بہت تیز خوشبوشخصیت پر برا اثر ڈال سکتی ہے اورآپ کے بارے میں یہ تاثر دے سکتی ہے کہ آپ اپنی عمر کے حساب خوشبوکے انتخاب کرنے سے قاصر ہیں، اس لیے ہمیشہ ہلکی خوشبواستعمال کریں۔
یہ بھی پڑھیں: چقندرکھائیں چہرے پر لگائیں، صحت کے ساتھ حسن بھی بڑھائیں
دانتوں پر لپ اسٹک کا لگنا
اگرچہ یہ غلطی کسی بھی عمر میں ہوسکتی اور آسانی سے صاف بھی کیاجاسکتا ہے تاہم یہ پلک جھپکتے ہی نظروں سے توجہ ہٹا سکتی ہے۔ خوش قسمتی سے، اس غلطی سے بچنا بہت آسان ہے۔
لپ اسٹک لگانے کے بعد، اپنی ایک صاف انگلی منہ میں ڈالیں، پھر اپنے ہونٹوں کے گرد پرس کریں اور اسے باہر نکالیں۔ اس سے آپ کے ہونٹوں کے اندر سے اضافی لپ اسٹک صاف ہو جائے گی اوراس طرح یہ دانتوں پر لگنے سے محفوظ رہے گی۔
چہرے سے غیر ضروری بال
عمر بڑھنے کے ساتھ ہی ہارمون کے عدم توازن کی بنا پر چہرے پر نکل آتے ہیں ان کو صاف کرنا نہایت ضروری ہے اس کے لیے روشنی والا آئینہ استعمال کریں تاکہ باریک بالوں کو دیکھ کر صاف کیا جاسکے، کیونکہ ان کی موجودگی آپ کو اپنی عمر سے بڑا دکھا سکتی ہے۔
ہاتھوں کی خشک جلد
کہا جاتا ہے خشک، جھریوں والے ہاتھ اکثر عمر رسیدگی کی پہلی علامت ہوتے ہیں۔ سورج کی روشنی اور گھر کے کام کاج کی وجہ سے جلد متاثر ہونے لگتی ہے اور اس میں کوئی تعجب کی بات نہیں ہے کہ ہاتھ خشک اور جھریوں والے نظر آنے لگتے ہیں۔
جبکہ بڑھتی عمرکے ساتھ جلد اپنی قدرتی نمی کھونے لگتی ہے اس لیے جلد کو نمی فراہم کرنے کے لیے مؤسچرائزر کا استعمال نہایت ضروری ہے۔ ہاتھ چونکہ زیادہ استعمال میں آتے اس لیے یہ زیادہ خشک دکھائی دیتے ہیں اس لیے ان پر ہر وقت کریم یا لوشن لگانے کو یقینی بنائیں۔
بیٹنے کے انداز کو بہتر بنائیں
سیدھے بیٹھنے اور کھڑے ہونے سے نہ صرف آپ کو جوان نظر آنے میں مدد ملتی ہے بلکہ یہ آپ کو چوکنا اور بیدار رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔
اپنے کندھوں کو پیچھے رکھنے اور اپنے سر کی سطح کو زمین کے ساتھ رکھنے پر توجہ دیں۔ آپ زیادہ پراعتماد محسوس کریں گے اور وقت کے ساتھ ہی کمر کےدرد سے بھی بچے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News