Advertisement

اسٹرابیری نہ تو پھل ہے اور نہ ہی بیری تو پھر کیا ہے؟

اسٹرابیری

اسٹرابیری نہ تو پھل ہے اور نہ ہی بیری تو پھر کیا ہے؟

اسٹرابیری ایک نہایت صحت بخش، خوشبودار، لذیذ اور رسلیے پھل میں  شمار کی جاتی ہے جو دنیا بھر میں موسم گرما جبکہ پاکستان میں موسم سرما کی ایک خاص سوغات ہے۔

اسٹرابیری آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے انتہائی مفید تصورکی جاتی ہے یہ آپ کو بغیر کسی چکنائی، سوڈیم اور کولیسٹرول کے مختلف وٹامنز، فائبر اور اینٹی آکسیڈینٹس جسے پولی فینولس کہا جاتا ہے فراہم کرتی ہے ۔

اسٹرابیری ان بیس بہترین پھلوں میں شامل ہے جو اینٹی آکسیڈینٹس سے بھرپورہیں ساتھ ہی یہ میگنیزاور پوٹاشیم  کے حصول کا مؤثر ذریعہ بھی ہے جبکہ صرف چند اسٹرابیری آپ کو ایک نارنگی سے زیادہ وٹامن سی فراہم کرسکتی ہے۔

یہ بات جان کر آپ حیران ہوں گے کہ اسٹرابیری کا تعلق نہ تو کسی پھل سے ہے اور نہ ہی کسی بیری سے بلکہ اس کا تعلق گلاب کی فیملی ہے۔ تاہم اس میں پھلوں کے خواص اور بیری کی جسامت کی بنا پر اسے پہلے پھل اورپھر بیری میں شمار کیا جانے لگا۔ یہی وجہ ہے کہ اس کے بیج اس کی اسکن پر موجود ہوتے ہیں۔ اگر آپ کبھی کسی سرخ اسٹرابیری کو دیکھے گے تو وہ آپ کو سرخ گلاب کی کلی کی مانند دکھائی دیں گی۔

تاریخ کے مطابق اسٹرابیری کو سب سے پہلے روم میں کاشت کیا گیا اس کے بعد برٹنی، فرانس پھر پورے یورپ میں اسی پیداوارکو بڑھایاگیا۔

اسٹرابیری اپنی  اینٹی آکسیڈینٹس خواص کی بنا پر دل کے لیے انتہائی مفید ہے یہ خون کی روانی کو بہتر بناکر جسم میں آکسیڈیٹو اسٹریس کو کم کرتی ہے شریانوں کے نظام کو بہتر بناتی ہے لپیڈ پروفائل کو بھی اعتدال میں رکھتی ہے۔ یہ جسم میں  برے کولسٹرول ایل ڈی ایل کو کو کم کرنے بھی اہم کرادار ادا کرتی ہے۔

Advertisement

اسٹرابیری میں موجود فائبرجسم میں بلڈ شوگر کو توازن میں رکھ کر ذیابیطس سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

اسٹرابیری میں اینٹی سوزش اجزاء موجود ہوتے ہیں اسے جلد پر لگانے سے چہرے کے رنگت نکھر جاتی ہے اور جھائیاں دور ہوجاتی ہیں ساتھ ہی یہ سورج کی مضر شعاعوں سے بچانے میں بھی مدد دیتی ہے۔

اسٹرابیری میں بائیو ایکٹیو مرکبات کی ایک وسیع رینج ہوتی ہے جو دائمی بیماریوں کے خلاف حفاظتی اثرات رکھتی ہے یہ دماغی صحت کو بہتر بنانے معاون ثابت ہوسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version