مولی کے بیج کھانوں میں ملائیں، صحت کے ساتھ ذائقہ بھی بڑھائیں

مولی کے بیج کھانوں میں ملائیں، صحت کے ساتھ ذائقہ بھی بڑھائیں
مولی موسم سرما کی ایک صحت بخش سبزی ہے جس سے میٹھے اور نمکین دونوں طرح کے پکوان تیار کئے جاتے ہیں جبکہ اسے سلاد کا ایک اہم جز تصور کیاجاتا ہے۔
آپ نے مولی کے فائدے تو بہت سنیں ہوں گے آج اس کے بیج کے بارے میں بھی بات ہوجائے۔ مولی کے بیج ملکہ مسور کے برابرسرخ اور براؤن رنگ کے ہوتے ہیں۔ اس میں وٹامن سی، فولیٹ، میگنیز، پوٹاشییم، فیٹی ایسڈ اور کئی طرح کے منرلز وافر مقدار میں پائے جاتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: غیر صحت بخش غذا کی طلب کو 2 منٹ میں روکنے کا بہترین حل
اس کا ذائقہ رائی اور میتھی دانہ کی طرح تھوڑا سا کڑوا ہوتا ہے اس لئے اسے زیادہ تر سلاد میں ابال کر استعمال کیا جاتا ہے ہیں، اس کے علاوہ یہ کئی طرح کے اچار، بار بی کیو ساس، سوپ اور ہربل ٹی میں استعمال کیے جاتے ہیں یہ کس طرح ہماری صحت کی حفاظت کرتے ہیں جانتے ہیں۔
جلد پر ایکنی کے لئے مفید
اس میں شامل وٹامن اے ، سی اور زنک جلد پر ہونے والی ایکنی اور بلیک ہیڈز کو دور کرتے ہیں۔ مولی کے بیج کو پیس کر پانی میں ملا کر لگائیں یا ایک کھانے کا چمچ دودھ، ایک کھانے کا چمچ شہد اور ایک کھانے کا چمچ مولی کے بیج بلینڈر میں اچھی بلینڈ کریں اب اسے جلد پر جہاں ایکنی ہو وہاں لگائیں اور دو گھنٹے بعد دھو لیں۔ یہ طریقہ گردن اور سینے پرہو نے والی ایکنی کے لئے بہت مفید ہے۔
گردوں کے مسائل اور پتھری کے لئے مفید
مولی کے بیجوں کی مدد سے گردوں کے مختلف امرض کا موٗثر طریقے سے علاج کیا جاسکتا ہے اس کا باقاعدہ استعمال ان لوگوں کے لئے مفید ہے جن کے گردوں میں پتھری ہواس میں کئی ایسے مرکبات پائے جاتے ہیں جو گردے کی پتھری کو تحلیل کرنے اور مثانے کو صاف کرنے میں مدد کرتے ہیں ،گردوں کو انفیکشن سے بچاتے ہیں ،فاسد مادوں کو خارج کرتے ہیں ۔
جگر کی بیماری کا بہترین علاج
اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہونے کی بنا پر یہ جگر کی چربی کو کم کرنے میں استعمال ہوتے ہیں ،اور جگر جوکہ جسم کے لئے قدرتی فلٹر کا کام کرتا ہے اسے زہریلے مواد سے پاک کرتے ہیں۔
یرقان ایک جگر کا عارضہ ہے اس کے لئے کوئی مخصوس دوا نہیں ہوتی مگر اسے بطور دوا استعمال کیا جاسکتا ہے۔ یہ بیماری جگر اور جسم میں ایک زرد مادہ کے اضافے کہ بنا پر پیدا ہوتی ہے اور یہ مادہ سرخ خون کے خلیات کے ٹوٹنے کی وجہ سے جنم لیتا ہے ۔ یہ بیج اس زہریلے مادے کی پیداوار کو کنٹرول کر کے اسے دور کرتے ہیں اور یوں اس مرض میں مبتلا مریض بہتر ہونے لگتے ہیں ۔
یہ بھی پڑھیں: کس پھل کاچھلکا صحت بخش چائے کے لیے مشہور ہے؟
مجموعی صحت کے ضامن
ان میں بے پناہ صحت بخش اجزاء پائے جاتے ہیں جیسے فلیوءونائڈز اور وٹامنز کینسر سے تحفظ دیتے ہیں ،اینٹی آکسیڈینٹ اور منرلز جیسے پوٹاشییم اور میگنیشییم عارضہ قلب سے بچاتے ہیں بلڈ پریشرکو اعتدال میں رکھتے ہیں اور ساتھ ہی سینے کی جکڑن اور کھانسی میں بھی افاقہ دیتے ہیں۔ یہ بد ہضمی ،اسہال میں فائدہ دیتے ہیں، قبض اور گیس کی شکایت سے محفوظ رکھتے ہیں۔ ان میں کیلشییم فاسفورس ،میگنیز اور کاپرکی موجودگی کی بنا پر یہ ہڈیوں کے لئے بھی بہت مفید ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

