Advertisement

مونگ پھلی کھانے کے یہ 10 فائدے جو آپ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں

مونگ پھلی

مونگ پھلی کھانے کے یہ 10 فائدے جو آپ کو خوبصورت بنا سکتے ہیں

موسم سرما اپنے ساتھ کئی سوغاتیں لے کر آتا ہے جواس موسم کی بیماریوں سے بچانے کے ساتھ آپ کو صحت وغذائیت بھی فراہم کرتی ہیں، ان ہی میں مونگ پھلی بھی شامل ہے۔

مونگ پھلی میں ایسے صحت بخش اجزاء پائے ہیں جو اسے سپرفوڈ کا درجہ دیتے ہیں اس میں اعلیٰ قسم کے پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہیں، ساتھ ہی یہ صحت مند چکنائی، فائبر، وٹامنز اور معدنیات کے حصول ایک بڑا اور مؤثرذریعہ تصور کیا جاتا ہے۔

مونگ پھلی کو غذا میں شامل رکھنے سے کولیسٹرول کو کم کرنے میں مدد ملتی ہے اس طرح امراض قلب کا خطرہ بھی کم ہوجاتا ہے۔

یہ سوزش کو کم کرنے، ہاضمہ کی صحت کو فروغ دینے، اور توانائی حاصل کرنے کا ایک اچھا ذریعہ ہے۔ مونگ پھلی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھی بھرپور ہوتی ہے، جو جسم کو فری ریڈیکلز سے ہونے والے نقصان سے بچانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔ تاہم یہ محض جسمانی صحت کو ہی بہتر نہیں بناتی بلکہ یہ آپ کے چہرے کی جلد کو بھی کئی طرح سے بہتر بناکر خوبصورتی کو بڑھاتی ہے۔ یہاں ایسے ہی 10 فوائد پیش کئے جارہے ہیں۔

 اینٹی ایجنگ

مونگ پھلی میں کئی طرح کے اینٹی آکسیڈنٹس موجود ہوتے ہیں جو عمر رسیدگی کے اثرات جیسے جھریاں اور دھبوں کو دور کرنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔

Advertisement

 جلد کو نمی بخشتی ہے

مونگ پھلی میں ضروری فیٹی ایسڈز کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے، جو جلد کو ہائیڈریٹ رکھنے اور اس کی قدرتی نمی کو برقرار رکھنے میں مدد کرتے ہیں۔

 مہاسوں سے نجات

مونگ پھلی میں موجود وٹامنز، معدنیات اور اینٹی آکسیڈنٹس مہاسے پیدا کرنے والے بیکٹیریا سے لڑنے اور سوزش کو کم کرنے میں معاون ثابت ہوتے ہیں۔

 سورج کی مضر شعاعوں سے تحفظ

مونگ پھلی میں پایا جانے والا وٹامن ای جو کہ ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ ہے یہ جلد کو سورج کی مضر شعاعوں  کے نقصان دہ اثرات سے بچانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement

 کولیجن کی پیداوار کو متحرک کرتی ہے

مونگ پھلی میں زنک کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، جو کولیجن کی پیداوار کو بڑھانے میں مدد کرتی ہے اس طرح جلد کو ہموار اورجوان نظر آتی ہے۔

 جلد کو نکھارتی ہے

مونگ پھلی وٹامن سی کا ایک بڑا ذریعہ ہے، جو جلد کو چمکدار بنانے اور رنگت نکھارنے میں مدد دیتا ہے۔

 جلد کی صحت کو بڑھاتی ہے

مونگ پھلی اہم غذائی اجزاء سے بھرپور ہوتی ہے جو جلد کو ٹھیک کرنے اور سوجن کو کم کرنے میں مدد دیتی ہے۔

سیاہ حلقوں سے نجات

Advertisement

مونگ پھلی میں موجود وٹامن کے اور فیٹی ایسڈز کی زیادہ مقدار سیاہ حلقوں کی ظاہری شکل کو کم کرنے میں مدد کرتی ہے۔

فری ریڈیکل سے تحفظ

مونگ پھلی اینٹی آکسیڈنٹس سے بھری ہوتی ہے جو آزاد ریڈیکلز اور ماحولیاتی نقصان سے لڑنے میں مدد دیتی ہے۔

جلد کو نرم وملائم بناتی ہے

مونگ پھلی کا تیل ایک بہترین قدرتی موئسچرائزر ہے جو جلد کو نرم اور ہمواربنانے میں مدد کرتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version