Advertisement

وہ عام پانچ غلطیاں جو زیتون کا تیل استعمال کرتے ہوئے کی جاتی ہیں

زیتون

وہ عام پانچ غلطیاں جو زیتون کا تیل استعمال کرتے ہوئے کرتے ہیں

زیتوں کے تیل کو دنیا کا سب سے صحت بخش تیل کہاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں اس میں وہ تمام غذائی اجزاء موجود ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ضروری سمجھے جاتے ہیں۔

 اس میں وٹامن کے، ای، صحت بخش چکنائیاں، سوڈیم،پوٹاشئیم اور آئرن موجود ہوتے ہیں۔ مگر اس تیل کو استعمال کرنے کے لئے کچھ احتیاط نہایت ضروری ہے ورنہ یہ تیل بھی عام تیل کی طرح ثابت ہوگا۔

 آپ نے کبھی غور کیا ہے کہ زیتون کا تیل ہمیشہ گہرے سبز رنگ کی بوتل میں ہی کیوں پیک کیا جاتا ہے اس کی وجہ کیا ہے اور اسے گھر میں کہاں رکھنا اور کتنے عرصے میں استعمال کرلینا چاہئے، اور کس طرح آپ اس کی مکمل صحت بخش خصوصیات سے فائدہ اٹھا سکتے اور تازہ رکھ سکتے ہیں، کیونکہ روشنی، ہوا، اور گرمی یہ سب روغن یتون کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں، یہ وہ تمام سوالات ہیں جن کا جواب یہاں دیا جارہا ہے۔

روشنی سے بچائیں

زیتون کے تیل کو گہرے رنگ کی بوتل میں اس لئے رکھا جاتا ہے کیونکہ یہ تیل حساس خصوصیت رکھتا ہے یہی وجہ روشنی اس تیل کے غذائی اجزاء کی ا فادیت اور اس کی تازگی گوکم کرنا شروع کر دیتی ہے ۔ اس کے لئے ضروری ہے کہ اسے ہمیشہ روشنی سے دور گہری جگہ پر رکھیں ۔

تیل کو ہمیشہ اس اصلی بوتل میں رکھیں

Advertisement

تیل خریدتے وقت جس بوتل میں موجود ہوتا ہے اسے اسی میں رہنے دیں کسی دوسری بوتل یا جار میں منتقل نہ کریں، کیونکہ اس بوتل کا ڈھکن اسی مناسبت سے تیار کیا جاتا ہے کہ یہ اچھی طرح سے بند کیا جاسکے اور اس میں کسی بیرونی شے کا گز نہ ہو تا تاکہ یہ اپنے صحت بخش اجزاء کے ساتھ آپ کی صحت بھی بہتر بنائے ۔

Advertisement

مناسب درجہ حرارت میں رکھیں

اکثر دیکھا گیا ہے ایسے افراد جو ہر کھانے میں زیتون کا تیل استعمال کرتے ہیں اسے کچن میں چولہے کے پاس رکھتے ہیں تاکہ فوراً استعمال میں لایا جاسکے۔ لیکن وہ یہ نہیں جاتے کہ گرمی اس تیل کی افادیت نہ صرف کم کردیتی ہے بلکہ اسے خراب کرنے میں بھی کوئی کسر نہیں چھوڑتی اسی طرح کم درجہ حرارت جیسے فریج میں رکھنے سے یہ کرسٹل کی شکل اختیار کر لے گا اور اس میں موجود اہم وٹامنز اور منرلز ضائع ہو جائیں گے۔ زیتون کے تیل کے لئے جو درجہ حرارت تجویز کیا جاتا ہے وہ دس سے بیس ڈگری سنٹی گریڈ کے درمیا ن ہونا چاہئے،اس سے زیادہ یا ا س سے کم درجہ حرارت اس تیل کی افادیت کم کر دیگا۔

ہوا سے بچائیں

جب ایک بار آپ اس تیل کی بوتل کو کھول لیں تو اسے فوراً ہی اچھی طرح بند کر دیں یہ جتنی دیر کھلی رہے ہوا اس داخل ہو کر اس کی اوپری سطح پر جمع ہو جائے گی اور آکسیڈیشن کا عمل شروع ہو جائے گا کیو نکہ آکسیجن کو موجودگی میں یہ تیل آکسیڈائیٹ ہونا شروع کر دیتا ہے ۔ اور اس میں شامل اجزاء اپنی افادیت کھو دیتے ہیں ۔
جتنی جلدی ممکن ہو استعمال کر لیں

جب بھی ایکسٹرا ورجن زیتون کا تیل خریدیں، بوتل پر درج تاریخ ضرور پڑھیں یہ کب تیار کیا گیا ہے اور کب تک استعمال کیا جاسکتا ہے، چونکہ یہ ایک بار کھلنے پر کسی حد تک اصلی حالت میں نہیں رہتا تو اسے جتنی جلدی ممکن ہو اسے استعمال میں لے آئیں۔ اختتامی تاریخ کا انتظار نہ کریں اکثر گھرانوں میں یہ دیکھا گیا ہے کہ مہنگا ہونے کی بنا پر اس تیل کو کسی خاص وقت یا تقریب میں استعمال کے لئے محفوظ رکھتے ہیں اور عام دنوں میں اس کا استعمال نہیں کرتے ایسا نہیں کریں۔

Advertisement

کوشش کریں اسے زیادہ تعداد میں نہ خریدے، ہمیشہ چھوٹی بوتل خریدیں تاکہ وہ جلد استعمال کی جاسکے اور ختم ہونے دوبارہ لے لی جائے تاکہ آپ کو ملے اس صحت بخش تیل کی بھر پور غذائیت اور ذائقہ ۔

نوٹ: یہ تمام احتیاط ایکسٹرا ورجن زیتون کے تیل کے لئے دی گئی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موسم گرما میں جلد کی حفاظت میں مدد گار 5 آسان ترین طریقے
کھانے میں اضافی نمک چھڑکنے والے افراد کے لئے تشویشناک خبر
کن لوگوں کو چکوترہ کھانے سے گریز کرنا چاہئے؟
اگر آپ گوشت نہیں کھاتے تو جسم میں کونسی تبدیلیاں جنم لیتی ہیں؟
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
Advertisement
Next Article
Exit mobile version