شکر کے کم استعمال سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں

شکر کے کم استعمال سے جسم میں کیا حیرت انگیز تبدیلیاں جنم لیتی ہیں
میٹھا کھانا کسے پسند نہیں ہے، دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد مختلف طرح کے میٹھے کو روزانہ ہی اپنی غذا شامل رکھتی ہے لیکن اس کی زیادتی صحت کے لیے انتہائی مضر ہے۔
صبح کے ناشتے میں چائے ہویا کافی، کیک ہویا بسکٹس سب میں ہی شکر کا بہت زیادہ استعمال کیا جاتا ہے جو آپ میں فوری توانائی کو بحال کر تو دیتی ہے تاہم ساتھ ہی جسم کے لیے کئی طرح کے نقصان کا باعث بھی بنتی ہے۔ کچھ لوگوں میں میٹھاایک لت کی طرح کام کرتا ہے اور ہر تھوڑی دیر بعد ان میں میٹھے کی طلب بڑھنے لگتی ہے۔
ہم جتنی بھی غذا کھاتے ہیں ان میں سب سے غیر صحت بخش چیز چینی ہے جسے سفید زہر کہاجاتا ہے ماہرین غذائیت کے مطابق ایک صحت مند انسان کی دن بھرکے لیے چینی کی تجویز کردہ مقدار صرف 25 گرام یعنی 5 چائے کے چمچ کے برابر ہے۔
اس کے نقصان کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کہ چینی کیلوریز سے بھر پورمگرغذا ئیت سے خالی ہوتی ہے اسی لیے اسے صرف کیلوریز کہا جاتا ہے۔ اس کا زیادہ استعمال جسم کے میٹاولزم پر نہایت منفی آثر ڈالتا ہے اورکئی خطرناک امرض جن میں موٹاپا، جگر کے امرض، ٹائپ ٹوذیابیطس اور کینسر کے خدشے کو بڑھاتا ہے۔ چینی کے خون میں شامل ہونے سے قبل نظام انہضام اسے دو طرح کی سادہ چینی گلوکوزاور فریکٹوزمیں تقسیم کر دیتا ہے۔
جو لوگ چینی کا زیادہ استعمال کرتے ہیں ان کے خون میں موجود فریکٹوز چکنائی میں تبدیل ہوکر جگر پر جمنا شروع ہوجاتی ہے اورلبلبہ میں انسولین کی کرکردگی متاثر ہونے لگتی ہے جس سے ٹائپ ٹوذیا بیطس کا خطرہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔
چینی کی مقدار کو غذا سے کم کرنا آسان نہیں ہے تاہم اس کے لیے کوشش ضرورکی جاسکتی ہے کیونکہ اسے کم کرنے سے جسم میں کئی حیرت انگیز تبدیلیاں رونما ہوتی ہیں جس سے آپ کی مجموعی صحت بہتر ہونے لگتی ہے۔ ان تبدیلیوں کو جان کر آپ اگلی بار چینی کو غذا میں شامل رکھنے کے بارے میں کئی بار سوچیں گے۔
بہتر جلد
چہرہ کی جلد جتنی زیادہ صاف، ہموار، چمکدار اور صحت مند ہوگی اتنی ہی آپ کی شخصیت کو متاثر کن بنائے گی۔ اس کی زیادتی جلد سمیت مجموعی صحت کے لیے نقصانا کا باعث بنتی ہے۔
جسم چینی جیسے کاربوہائیڈریٹ کو گلوکوز میں توڑکرانسولین کی سطح کو بڑھاتا ہے اس طرح جسم میں سوزش کا خطرہ بڑھنے لگتا ہے یہ سوزش ایسے انزائمز پیدا کرتی ہے جو آپ کی جلد میں پروٹین کو توڑ دیتی ہے جسے کولیجن کہا جاتا ہے جس سے آپ کی جلد ڈھلنے لگتی ہے اس طرح جلد پر جھریوں کے ساتھ یہ سوزش مہاسوں کی شکل بھی اختیار کر سکتی ہے۔ لہذا، جب آپ اپنی غذا سے چینی کو کم کرتے ہیں، تو آپ اپنی جلد میں آہستہ آہستہ بہتری محسوس کریں گے۔
نیند کے اوقات کار میں بہتری
جب آپ چینی کی مقدار زیادہ غذا میں شامل رکھتے ہیں تو آپ انتہائی سستی محسوس کرنے لگتے ہیں۔ اس کے علاوہ، چینی ہارمون کورٹیسول کے اخراج کا سبب بنتی ہے، جو تناؤکا باعث بنتا ہے اس طرح یہ نیند کے اوقات کار میں خلل کا سبب بن سکتا ہے۔ چینی کو کم کرنے سے آپ زیادہ چوکس اور توانا محسوس کریں گے اور یہ کمی آپ کو وقت پر سونے میں مددفراہم کرے گی۔
یاداشت میں اضافہ
بہت زیادہ چینی کھانے سے علمی افعال کو نقصان پہنچ سکتا ہے جبکہ یہ پروٹین کو بھی کم کر سکتی ہے جو یادداشت اور ردعمل کے لیے اہم ہیں۔ تحقیق کے مطابق چینی کی زیادہ مقدار دماغی سختی میں تبدیلی کا سبب بھی بن سکتی ہے۔ لہذا اگر آپ بھولنے لگے ہیں تو اس کی ایک وجہ چینی کا زائد استعمال ہے۔
ذیابیطس سے تحفظ
شوگر کا زیادہ استعمال انسولین کے خلاف مزاحمت کا باعث بنتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ فرکٹوز، گلوکوز اور شوگر کی دوسری شکلیں خلیات میں اپنا راستہ نہیں ڈھونڈ پاتی ہیں اور اس کے بجائے خون کے دھارے میں شامل ہوجاتی ہیں۔
ہائی بلڈ شوگر ذیابیطس کا باعث بنتی ہیں۔ لہذا اگر آپ بہت زیادہ ڈونٹس اور کیک کی طلب کو محسوس کر رہے ہیں تو اب وقت آگیا ہے کہ آپ اپنے جسم سے محبت کریں اور ان مضر صحت غذا کو کھانے سے گریز کریں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News