Advertisement

یہ سیرم آنکھوں کے گرد جھریوں کو دور کر کے آپ کو کئی برس جواں بنا دے گا

چہرے

یہ سیرم آنکھوں کے گرد جھریوں کو دور کر کے آپ کو کئی برس جواں بنا دے گا

آنکھیں شخصیت کا آئینہ ہوتی ہیں جو نہ صرف چہرے کے خدوخال کو نمایاں کرتی ہیں بلکہ کئی رازوں پر سے پردہ بھی اٹھاتی ہیں تاہم نیند کی کمی، اسٹریس، غیرمتوازن غذا اور جسمانی سرگرمی نہ ہونے کے سبب آنکھوں کے گرد جھریاں اور سیاہ حلقے نمودار ہونے لگتے ہیں۔

آنکھوں کے گرد جھریاں پڑنے سے آپ اپنی عمر سے کئی برس بڑے دکھائی دیتے ہیں، ویسے توان مسائل کے حل کے لیے بازار میں کئی طرح کی مصنوعات دستیاب ہیں لیکن پھر بھی خواتین کی بڑی تعداد قدرتی اجزاء سے تیار مصنوعات کوترجیح دیتی ہیں جبکہ ماہرین بھی ان ہی کا مشورہ دیتے ہیں۔

یہاں پر گھرپر موجود قدرتی اجزاء سے ایک ایسا سیرم تیار کرنے کا طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو آنکھوں کے گرد جھریوں اور سیاہ حلقوں کے ساتھ تمام ہی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ یہ کس طرح تیار کیا جاتا ہے جانتے ہیں۔

اجزاء

اس سیرم کو بنانے کے لیے جو اجزاء درکار ہیں ان میں دو چائے کے چمچ روزآئل، ایک چائے کا چمچ گلیسرین، ایک چائے کا چمچ ایلوویراجیل اور آدھا چائے کا چمچ وٹامن ای آئل شامل ہیں۔

ترکیب

Advertisement

ان تمام اجزاء ایک ایک پیالی میں ڈال کر اچھی طرح مکس کرکے کسی بوتل میں محفوظ کر لیں۔

Advertisement

استعمال کا طریقہ

اس سیرم کو کسی بھی وقت لگایا تاہم بہتر نتائج کے لیے اسے رات میں لگائیں، سب سے پہلے چہرے کو اچھی طرح دھوکر اس کا صرف ایک قطرہ لے کر آنکھوں کے گرد انگلیوں کے پروں کی مدد سے ہلکے ہلکے مساج کریں تاکہ سیرم جلد میں مکمل جذب ہوجائے،  پھر اس کے بعد کوئی بھی نائٹ کریم کا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version