Advertisement

کونسا سیب زیادہ صحت بخش ہے سبزیا سرخ

صحت بخش

کونسا سیب زیادہ صحت بخش ہے سبزیا سرخ

سیب ایک انتہائی خوش ذائقہ اور صحت بخش پھل ہے جو دنیا بھر میں پیدا ہوتا ہے سیب کے لیے ایک بات بہت ہی مشہور ہے کہ اگر آپ امراض سے بچنا چاہتے ہیں تو ایک سیب روزکھانا اپنی عادت بنالیں مگر کس رنگ کا؟

یہ بات درست ہے رنگ پھلوں کی غذائیت پر اثر انداز ہوتے ہیں یہی وجہ ہے کہ سیب کے رنگ کے بارے میں کافی شش و پنج پایا جاتا ہے کہ کونسے رنگ کا سیب کھایا جائے۔

اصل میں دونوں ہی رنگ کے سیب غذائیت، وٹامنز اور کیلوریز سے بھرپور ہوتے ہیں تاہم ان میں رنگ کے علاوہ غذائیت کے حوالے سے بھی فرق موجود ہوتا ہے۔ یہاں پر دونوں رنگوں کے سیب کے بارے میں آگاہ کیا جارہا ہے۔

سبز سیب

سبز سیب ذائقے میں کھٹے ہوتے ہیں اور اس کا چھلکا قدرے موٹا ہوتا ہے جو اسے مزید خستہ بناتا ہے۔ سبز میں سیب سرخ سیب کی نسبت وٹامن اے، وٹامن بی، وٹامن سی، وٹامن ای اور وٹامن کے، آئرن، پوٹاشیم اور پروٹین کی مقدار زیادہ موجود ہوتی ہے اسی طرح اس میں فائبرزیادہ لیکن چینی اورکاربوہائیڈریٹس کم ہوتے ہیں۔

سرخ سیب

سرخ سیب دنیا میں بھر سیب کی 7500 معروف اقسام میں سے ایک قسم ہے۔ یہ اپنے لذیذ ذائقہ کی وجہ سے کافی شہرت رکھتا ہے۔

Advertisement

سرخ سیب نہایت میٹھا اور رس دار ہوتا ہے یہ سبز سیب کی نسبت قدرے سخت جبکہ اس کا چھلکا پتلا رسیلا اور سرخ ہوتا ہے۔

اس سیب کے چھلکے کی سرخ رنگت اینتھوسیانین نامی خاص جز کی وجہ سے ہوتی ہے سرخ سیب میں غذائیت سبز سیب سے کم ہوتی ہے لیکن اس میں چینی بشمول اینٹی آکسیڈنٹس کی مقدار زیادہ ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version