Advertisement

جوؤں کے ڈر سے بچوں کے بال نہ کٹوائيں، یہ نسخے آزمائیں

جوؤں

جوؤں کے ڈر سے بچوں کے بال نہ کٹوائيں، یہ نسخے آزمائیں

اکثر اسکول جانے والے بچوں کی مائیں یہ سوال کرتی نظر آتی ہیں کہ بچوں کے سر سے جوؤں کا خاتمہ کیسے کریں؟

ان تمام ماؤں سے ہم آج یہ کہیں گے کہ اپنے بچوں کے بال نہ کٹوائیں بلکہ ان نسخوں کا استعمال کر کے جوؤں سے نجات پائیں۔

1: زیتون کا تیل

زیتون کا تیل دوسرے تیلوں کے مقابلے میں زيادہ گاڑھا ہوتا ہے اس وجہ سے یہ جوؤں کے خاتمے کے ساتھ ساتھ بالوں میں سے لیکھوں کو ختم کرنے کے لیے بھی بہت مددگار ہوتا ہے۔

اس کے لیے سر پر بالوں کی جڑوں تک میں زیتون کا تیل لگا کر اس کے بعد سر پر شاور کیپ چڑھا دیں اس سے آکسیجن کی سپلائی بند ہو جائے گی اور رات میں ساری جوؤں کا صفایا ہو جائے گا۔

Advertisement

2: مایونیز

اگرچہ مایونیز کا استعمال سلاد کے لیے کیا جاتا ہے مگر یہ جوؤں کو بھگانے کے لیے بھی بہت مفید ہوتا ہے۔

اس کو سر پر اچھی طرح لگا لیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں۔

دو سے چار گھنٹوں کے بعد شیمپو کر کے باریک کنگھے سے بالوں کو جھاڑ لیں یہ عمل ہر ہفتے دہرائيں جلد ہی جوؤں کے مسئلے سے نجات مل جائے گی۔

3: نمک

ایک چوتھائی کپ نمک لے لیں اور اس میں اتنی ہی مقدار میں سرکہ شامل کر کے اس سے بالوں میں مساج کر لیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: جوؤں کے حملے سے 9 سالہ بچی ہلاک، ماں اور دادی گرفتار

شاور کیپ پہن کر اس کو دو گھنثوں تک لگا رہنے دیں اور اس کے بعد شیمپو کر لیں اور باریک کنگھی سے بالوں کو جھاڑ لیں نمک اور سرکہ کے تیزابی اثر سے جوئیں مر جاتی ہیں اس عمل کو ہر تیسرے دن دہرائيں۔

4: لہسن

لہسن اینی بیکٹیریل خصوصیات کا حامل ہوتا ہے اور جوؤں کے لیے بہت بہترین ہوتا ہے، لیکن اس کا استعمال دس سال سے چھوٹے بچوں میں نہ کریں۔

دس سے بارہ جوئے لہسن کے پیس کر اس میں لیموں کے رس کے کچھ قطرے شامل کر دیں اور اس کو بالوں میں صرف آدھے گھنٹے تک لگائیں۔

اس کے بعد اچھی طرح شیمپو کر لیں اس سے بھی جوئيں ختم ہو جاتی ہیں۔

Advertisement

5: پٹرولیم جیلی

پٹرولیم جیلی کو سر کی کھوپڑی پر بالوں کے اوپر اچھی طرح لگا دیں اور اس کے اوپر شاور کیپ پہن لیں۔

رات بھر اس کو لگا رہنے دیں اور صبح اس کے اوپر بے بی آئل کا مساج کریں اور باریک کنگھی سے بالوں میں سے ساری جوئیں نکال لیں اس طریقے سے لیکھیں بھی نکل جاتی ہیں اور سر صاف ہو جاتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version