Advertisement

دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں

قبل از وقت موت اور ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں؟ تو اس آسان عادت کو فوری اپنالیں

اکثر لوگوں کا ماننا ہے کہ دل کا دورہ اچانک پڑتا ہے جبکہ یہ درست نہیں کیونکہ دل کا دورہ پڑنے سے قبل 4 علامات ظاہر ہوتی ہیں لیکن ہم انہیں نظر انداز کر دیتے ہیں۔

آج ہم آپ کو ایسی ہی 4 علامات کے بارے میں بتائیں گے جو دل کا دورہ پڑنے سے قبل ظاہر ہوتی ہیں۔

انسان کا جسم دل کے دورے سے ایک ماہ قبل بلکہ اس سے بھی پہلے خبردار کرنا شروع کر دیتا ہے، بس ان علامات یا نشانیوں کو سمجھنے کی ضرورت ہے اور اس حوالے سے پریشان بھی نہیں ہونا چاہیے کیونکہ صحت کے حوالے سے شعور پیدا کرنا کسی کو نقصان نہیں پہنچاتا۔

یہاں ہم آپکو ایسی علامات کے بارے میں بتائیں گے جو دل میں خرابیوں کی جانب کئی ہفتے پہلے اشارہ کرنے لگتی ہیں۔

بے چینی

Advertisement

کئی لوگ گھریلو مسائل اور آفس کے کام کی وجہ سے تناؤ کا اتنا شکار ہوجاتے ہیں کہ ان کی بے چینی میں مزید اضافہ ہوجاتا ہے اور یہ بے چینی ہارٹ اٹیک ہونے کی ایک خاموش علامت ہوسکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ہارٹ اٹیک سے بچنا چاہتے ہیں تو اس عام مگر خطرناک عادت کو چھوڑ دیں

بازو کا دُکھنا

بازو کا دکھنا اس کے ساتھ کمر میں درد، جبڑوں میں درد، گلے سینے میں ہلکا درد یا سینے میں درد اور جلن بھی ہارٹ اٹیک کی علامات میں سے ایک ہیں۔

تھکاوٹ

تحقیق کے مطابق دل کا دورہ پڑنے سے پہلے بہت سے افراد بہت زیادہ تھکاوٹ محسوس کرتے ہیں اور انہیں زیادہ کام کرنے، کم نیند کی وجہ سے جسم میں درد ہوسکتا ہے۔

Advertisement

نیند نہ آنا

ماہرین کے مطابق نیند کا نہ آنا یا نیند میں بار بار خلل پڑنا بھی دل کا دورا پڑنے کی علامت بن سکتی ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ غیر صحت مند عادات آپ کی نیند کو متاثر کرتی ہیں جو ہارٹ اٹیک کی علامت ہوسکتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version