Advertisement

جلد کے لیے اسپغول کے ان فوائد سے واقف ہیں

اسپغول

جلد کے لیے اسپغول کے ان فوائد سے واقف ہیں

اسپغول کے فوائد سے کون واقف نہیں یہ ایک زود ہضم فائبر ہے جو ہاضمہ کے کئی مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور بہتر نظام انہضام مجموعی صحت کا ضامن ہے تاہم یہ جلد کے مسائل کے لیے بھی بہترین تصور کیا جاتا ہے۔

اسپغول کوانگریزی میں سیلیئم ہسک کہاجاتا ہے اپنے صحت بخش اجزاء کی بدولت یہ کئی امراض میں بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔ تاہم یہاں پر اسپغول کے جلد کے لیے فوائد پیش کئے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

 اگرآپ جھریوں سے پاک، ہموار، صاف اور ایک ٹون میں جلد کی رنگت خواہشمند ہیں تو اسپغول ایک بہترین انتخاب ہے۔

 اسپغول میں موجود معدنیات، وٹامنز اور اینٹی آکسیڈنٹس آپ کی صحت کو بہتربنانے میں اہم کردارادا کرتے ہیں، یہ جسم سے زہریلے مادوں کو خارج کرنے، قبض کو دور کرنے، کولیسٹرول کو توازن میں رکھنے، اسہال میں آرام، موٹاپا سے نجات اور آنتوں کے سنڈروم سے بچانے میں مددفراہم کرتے ہیں۔

جلد کے لیے اسپغول کے فوائد

اسپغول ایک غذائی ریشہ ہے جو جلد کے مہاسوں اور ایکنی کو کم کرتا ہے۔ چمکدار جلد کے لیے اسبغول کے بے شمار فوائد ہیں۔

Advertisement

ایکنی یا پمپلز کے لیے مفید

اگر آپ مہاسوں سے پریشان رہتے ہیں تو اس کے اثرات کو کم کرنے کے لیے اسپغول کا استعمال کریں یہ مہاسوں سے ہونے والی سوزش کو دور کر کے جلد کو ہموار بنانے میں مددفراہم کرے گا۔

جلد پر جمی چکنائی سے نجات

اسپغول کو چہرے پر لگانے سے جلد پر جمی چکنائی کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اگر آپ آلودگی والے علاقوں میں کام کرتے ہیں تو آپ کی جلد پر دھول اور گندگی کے جمع ہونے کا سب سے زیادہ خطرہ ہے۔ ایک بار جب آپ اسپغول کو چہرے پر لگاتے ہیں تو یہ جلد کی گہری تہوں سے اضافی تیل، گندگی اور دھول کو صاف کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔  یہ جیل کی صورت میں مسامات کی صفائی میں بھی معان ثابت ہوتا ہے۔ بہتر نتائج کے لیے اسے روزانہ استعمال کریں۔

سوزش کو کم کریں

اسپغول سوجن اور سوزش کو کم کرنے کے لیے بھی مشہور ہے۔ اگرآپ کسی سوزش یا دیگر دردوں میں مبتلا ہیں تو اسپغول کو لگانے سے آپ کو فوری آرام ملتا ہے۔

Advertisement

صفائی میں معاون

Advertisement

  جب اسپغول کو ایلو ویرا، شہد یا بادام کے تیل میں ملایا جاتا ہے، تو یہ جلد پر بہترین صفائی کا کام کرتا ہے، اسے جیل کی صورت میں جلد پر لگاکر مساج کرنے سے جلد کی نشوونما میں مدد ملتی ہے ساتھ یہ جلد کی نمی کو برقرار رکھتا ہے۔

جلد کو روشن کرتا ہے

 دن میں کم از کم ایک بار اس  کا استعمال کرتے ہوئے ایکسفولیئٹ کریں۔ کیونکہ اسپغول ایک بہترین ایکسفولییٹر کے طور پر کام کرتا ہے اور جلد کو چمکانے کی حیرت انگیزصلاحیت رکھتا ہے۔

قدرتی موئسچرائزر

یہ جلد کو گہرائی سے صاف کرنے کے ساتھ قدرتی موئسچرائزر کے طور پر کام کرتا ہے۔ یہاں تک کہ یہ مسامات میں جمع ٹاکسن، گندگی اور دھول کو صاف کرکے قدرتی نکھار فراہم کرتا ہے۔ یہی وجہ اس میں موجود بہترین خواص کی بدولت  ہے اسے کثرت سے بیوٹی پروڈکٹس میں استعمال کیا جاتا

استعمال کا طریقہ

Advertisement

ایک کپ پانی میں ایک چمچ اسپغول شامل کرکے آدھا چمچ شہد ملائیں جب گارھا پیسٹ سا بن جائے تو اسے چہرے پر اچھی لگا کر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں، اور تیس منٹ کے بعد چہرہ دھولیں اسے روزانہ ایک بار ضرور استعمال کریں چند ہی ہفتوں میں جلد چمکنے لگے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version