ایک فرد کو دن میں کتنے کیلے کھانے چاہئیں؟ ماہرین نے بتادیا

ایک فرد کو دن میں کتنے کیلے کھانے چاہئیں؟ ماہرین نے بتادیا
کیلا ایک ایسا پھل ہے جو پورا سال دستیاب ہوتا ہے اور اسے بچے ، بڑے اور بوڑھے تقریباً سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔
لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ ایک دن میں کتنے کیلے کھانے چاہئیں جن سے صحت پر کوئی منفی اثر نہ ہو؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔
غذا میں کیلوں کا اضافہ صحت کے لیے مفید ہوتا ہے مگر کسی ایک غذا کی بہت زیادہ مقدار فائدے کی بجائے نقصان پہنچا سکتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیلا کھانے کا درست وقت کونسا ہے؟ ماہرین نے بتادیا
یعنی صحت کے لیے بہترین غذا میں توازن یا اعتدال میں رہ کر کھانا بہت اہم ہوتا ہے۔
ویسے تو ایسی کوئی مخصوص تعداد طے نہیں جو کیلوں کو صحت کے لیے مفید یا نقصان دہ ثابت کرتی ہو مگر جسم کی غذائی ضروریات کو مدنظر رکھنا ضروری ہوتا ہے۔
یہی وجہ ہے کہ طبی ماہرین کی جانب سے بیشتر صحت مند افراد کو روزانہ ایک سے 2 کیلے کھانے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ناشتے میں کیلے کھانا کتنا فائدہ مند ہے؟
کیونکہ اگر کوئی فرد کیلوں کی زیادہ مقدار کھاتا ہے تو اس میں موجود قدرتی مٹھاس اور کاربوہائیڈریٹس سے بلڈ شوگر لیول میں اضافہ ہوسکتا ہے جس سے ذیابیطس ٹائپ 2 کا خطرہ بڑھتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News