ذیابیطس کے مرض میں پھلوں کوکس وقت کھانا مفید ہے،ماہرین کیا کہتے ہیں؟

ذیابیطس کے مرض میں پھلوں کوکس وقت کھانا مفید ہے،ماہرین کیا کہتے ہیں؟
ذیابیطس ایک ایسا مرض ہے جس میں بہت سی احتیاط اور مختلف غذاؤں سے پرہیزکا مشورہ دیا جاتا ہے انہیں میں پھل بھی شامل ہیں۔ یوں تو اس کی کئی اقسام ہیں لیکن زیادہ تر لوگ ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہوتے ہیں۔
ذیابیطس کی اس قسم میں جسم انسولین کے خلاف مزاحمت پیدا کر لیتا ہے یا پھر لبلبہ اتنا انسولین پیدا نہیں کرپاتا جتنی جسم کو ضرورت ہوتی ہے جس کے نتیجے میں خون میں شوگر کا لیول بڑھنےلگتا ہے جس سے جسم کے تمام اعضا صحیح طور پر اپنے افعال انجام نہیں دے پاتے اور اس طرح بہت سی خطرناک بیماریوں کا خدشہ کئی گناہ بڑھ جاتا ہے۔
اس مرض میں جسم کے تمام اعضاء متاثر ہوتے ہیں، اس کا ابھی تک مکمل علاج دریافت نہیں کیا جاچکا ہے جبکہ اس ضمن میں بہت سے تحقیق کی جاچکی ہیں اور تاحال جاری ہے۔
ذیابیطس کے مرض میں نہ صرف مختلف غذاؤں سے پرہیز کا کہا جاتا ہے بلکہ کھانے کے لیے وقت بھی مقرر کیاجاتا ہے اسی طرح پھلوں کو بھی غذا میں شامل رکھنے لیے ماہرین کا کہنا ہے کہ انہیں کھانے کے ساتھ لیا جائے تو بہتر ہے۔
اس کی وجہ ہے کہ ذیابیطس کے مریض اگر پھلوں کو کھانے کے بغیر غذا میں شامل رکھتے ہیں تو پھلوں میں موجود کاربوہائیڈریٹس اور شوگر خون کے میں تیزی سے داخل ہو سکتے ہیں، جس سے ذیابیطس کے مریض پرہیز کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایک عام غذا جو ذیابیطس کا خطرہ بڑھائے
جبکہ پروٹین، فائبر یا چکنائی سے بھرپور کھانے کے ساتھ پھل شامل کرنے سے معدہ چھوٹی آنت میں خوراک کو آہستہ آہستہ خارج کرتا ہے۔ اس طرح ایک وقت میں تھوڑی مقدار میں چینی جذب ہو جاتی ہے، جو مجموعی طور پر خون میں شوگر کی سطح کو کم کرنے کا باعث بن سکتی ہے۔
مثال کے طور پرایک مطالعے سے پتہ چلتا ہے کہ صرف 7.5 گرام حل پذیر ریشہ جو پھلوں میں پایا جاتا ہے کھانے کے بعد خون میں شکر میں 25 فیصد تک کمی لا سکتا ہے۔
آپ کس قسم کے پھل کھاتے ہیں یہ بھی اہمیت رکھتا ہے۔ ذیابیطس کے مریض کم گلیسیمک انڈیکس والے پھل تلاش کریں، جو آپ کے بلڈ شوگر کو آہستہ آہستہ بڑھائیں گے۔ ان میں خربوزے، انناس، اور خشک میوہ جات کے علاوہ زیادہ تر پھل شامل ہیں۔
یہ بات درست ہے کہ ذیابیطس کے مریض میں اکثر ہاضمہ خراب رہتا ہے اس لیے خالی پیٹ پھل کھانا ان کے لیے مزید نقصان کا باعث بن سکتا ہے۔
خالی پیٹ پھل کھانے سے آپ کے بلڈ شوگر میں تیزی سے اضافہ ہوسکتا ہے۔ کھانے یا ناشتے کے ساتھ پھلوں کو کھانے سے اس کو روکنے میں مدد مل سکتی ہے، جو ذیابیطس کے مریض کوفائدہ پہنچا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News