Advertisement

اگر ہونٹ اپنی کشش کھو چکے ہیں تو ایک ہفتے میں انہیں گلابی بنانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

ہونٹ

اگر ہونٹ اپنی کشش کھو چکے ہیں تو ایک ہفتے انہیں گلابی بنانے کے لیے یہ طریقہ آزمائیں

ہونٹ ہمارے جسم کا اہم حصہ ہوتے ہیں جن کی گلابی رنگت ہمارے حسن میں اضافہ کرتے ہیں۔ لیکن وقت کے ساتھ ساتھ ان کی رنگت ماند پڑجاتی ہے اور ہونٹ بے رنگ اور سیاہ ہوجاتےہیں۔

اب سردیوں میں بھی ہونٹوں کی رنگت غیرمعمولی طور پر تبدیل ہوکر انہیں بھدا بنادیتی ہے۔ اس مضمون میں ہم 100 فیصد شرطیہ ہونٹوں کو گلابی بناسکتے ہیں۔ دوسری جانب ہونٹ ہمارے جسم کا ایک بہت حساس حصہ ہوتے ہیں۔ یہ حرارت ذائقہ اور دیگر غذائی کیفیات تک کو بھانپ لیتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ ہونٹوں کی حفاظت بہت ہی ضروری ہے۔

تو پہلے ٹوتھ پیسٹ کو آزماتے ہیں

رات دانت برش کرنے کے بعد کوئی بھی منٹ والا ٹوتھ پیسٹ ہونٹوں پر لپ اسٹک کی طرح لگائیں اور اسے سات سے دس منٹ تک ہونٹوں پر لگائے رکھیں۔ اس کےبعد ٹوتھ برش کو لے کر اس سے ہونٹوں پر ہلکا سا مساج کریں اور رگڑنے سے اجتناب کریں۔ اس سے ہونٹوں میں دورانِ خون بڑھنے لگے گا۔ اس کے بعد ہونٹوں کو اچھی طرح دھولیجئے اور خشک کیجئے۔ یہ عمل ہفتے میں تین مرتبہ کرنا ہے۔

گلابی ہونٹوں کے لیے جادوئی لپ پام خود بنائیں

ویسلین یا کسی بھی قسم کی پیٹرولیم جیلی کی نصف ٹیبل اسپون کی مقدار لیجئے۔ اب چولہے پر رکھے اسٹیل کے پیالے میں ہلکی آنچ پرپگھلادیجئے۔ چمچے سے ویسلین کو ہلاتے رہیں اور بہت دھیمی آنچ پر اسے تیل کی صورت میں گھلائیں۔ اس کے بعد ہی گلاب کی پتیاں (روزپیٹل) کی 20 سے 25 پتیاں ڈال کر ویسلین کے ساتھ گرم کیجئے۔ پھول کی پتیوں کو چمچے سے ہلاتے رہیں تاکہ اس کی رنگت گہری ہوکر کچھ براؤن ہوجائے۔ لیکن یاد رہے کہ آپ اسے جلنے سے بچائیں اور کسی بھی طرح زائد گرم نہ کیجئے۔

اب اس پورے مجموعے کو ایک ہاون دستے میں کوٹ کر پیس لیں اور تھوڑی دیر میں یہ جیلی یا چٹنی کی شکل اختیار کرلے گا۔ لیجئے گلابی ہونٹوں کے لیے جادوئی لپ بام تیار ہے۔ اسے روزانہ ہونٹوں پر لگانے سے ایک ہفتے میں ہونٹ گلابی ہوجائیں گے۔ اس طرح بچے بڑے، مردوخواتین سب اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version