Advertisement

پھلوں کو کھانے سے پہلے کھایا جائے یا بعد میں ماہرین کیا کہتے ہیں

پھل

پھل کو کھانے سے پہلے کھایا جائے یا بعد میں ماہرین کیا کہتے ہیں

پھل صحت مند غذا کا ایک اہم ترین حصہ ہے جو کم کیلوریز اور چکنائی لیکن فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جبکہ اس میں کئی صحت بخش اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈینٹس، وٹامنزاور منرلزکی کثیر مقدار بھی موجود ہوتی ہیں۔

ماہرین پھلوں کو مختلف بیماریوں جیسے امراض قلب، ہائی بلڈ پریشر، فالج اورآنتوں کے امراض  سے محفوظ رہنے کے لیے ان کو غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں،ان پھلوں میں سیب، بلیوبیری، کیلا، چیری، ناشپاتی، انناس، نارنگی، کیوی اور دوسرے پھل شامل ہیں۔

پھل کے حوالے سے ایک سوال جو ہمیشہ سے ہی متنازعہ بنا ہوا ہے وہ یہ ہے کہ پھل کوکب کھانا چاہئے کھانے سے پہلے یا بعد میں، اور دوسرا یہ کہ کیا پھلوں کو خالی پیٹ کھانا مفید ہے یا بھرے ہوئے پیٹ میں۔

تاہم اس حوالے سے جو معلومات موجود ہیں ان میں تضاد پایا جاتا ہے جبکہ کچھ تحقیق کے مطابق محققین کا یہ کہنا ہے کہ پھل یا اس سے حاصل کئے جانے والے رس دونوں میں پولی فینول موجود ہوتے جو کہ ایک اینٹی آکسیڈینٹ اور اینٹی سوزش خصوصیات رکھتا ہے جو جسم کے لیے فری ریڈیکل اور دوسرے سوزش کا سبب بننے والے مالیکیولز سے تحفظ کے لیے ایک ڈھال کا کام کرتا ہے جسم میں دشمن عناصر غیر متوازن غذا جیسے بہت زیادہ کیلیوریز، کاربوہائیڈریٹ اور چکنائی سے بھرپورخوراک کے فوراًبعد ظاہر ہونے لگتے ہیں۔ پھل ان سے تحفظ فراہم کرسکتے ہیں مگر کونسے پھل؟

کھٹے میٹھے پھل چکنائی سے بھرپورغذا کے بعد

یہ پہلی تحقیق نہیں جو کھانے کے بعد پھل کھانے پر زور دے رہی ہے نارنگی اور اس کا رس جو کہ فلیوونائڈز سے بھرپور ہوتے ہیں ایک غیر صحت بخش کھانے بعد ظاہر ہونے والے اثرات کو کم کرنے معاون ثابت ہوتے ہیں۔

Advertisement

ان میں موجود دو اینٹی آکسیڈنٹ، نارنگن اور ہیسپریڈین، غیر صحت بخش کھانے سے پیدا ہونے والے آکسیڈیٹیو تناؤ اور سوزش کو بے اثر کرتے ہیں اور خون کی نالیوں کو پہچنے والے نقصان سے بھی بچاتے ہیں۔

نارنگین ایک فلیوونائڈ ہے جو چکوترے، لیموں اور نارنگی میں بکثرت پایا جاتا ہے یہ کیپلیری کی دیواروں کو مضبوط بنانے، جسم کو صاف کرنے اور وزن میں کمی کو فروغ دینے کے لیے اہم ہے۔ اس کا اثر فلو پر بھی ہوتا ہے، یہ پٹھوں کو آرام پہنچاتا ہے اس میں کینسر مخالف ایجنٹ، ہیپاٹو پروٹیکشن اور اینٹی ایتھروجینک میکانزم ہوتے بھی پائے جاتے ہیں۔

پھل کو کب کھانا بہتر ہے کھانے سے پہلے یا بعد میں

ماہرین غذائیت پھلوں کو ہمیشہ دو بڑے کھانوں سے پہلے غذا میں شامل رکھنے کا مشورہ دیتے ہیں اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ اسے کھانے سے پہلے غذا میں شامل رکھنے سے آپ کھانے کی کم مقدارکم کھاتے ہیں جو وزن کو بڑھنے سے روکنے میں اہم کردار ادا کرتی جبکہ دوسری وجہ یہ ہے کہ اس میں فائبر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو سادہ شکر کو خون میں جذب ہونے سے محفوظ رکھتی ہے اس طرح کھانے کی اشیاء کا گلیسیمک انڈیکس کم ہوتا ہے جو وزن کم کرنے والی غذاؤں کے لیے اکثر تجویز کیاجاتا ہے۔

 تاہم اسے دوکھانے کے درمیان غذا میں شامل رکھنے سے انسولین کی پیداواربڑھتی ہے اس طرح یہ بھوک کو جگانے کے لیے ایک محرک کا کام کرتا ہے۔

کچھ ماہرین پھلوں کو دن کے آغاز پر کھانے کا مشورہ دیتے ہیں اس ضمن میں ان کا ماننا ہے کہ پھل میں موجود صحت بخش اجزاء خالی پیٹ ہونے کی وجہ سے جسم میں زیادہ بہتر انداز میں جذب ہوتے ہیں،اور اس طرح آپ کی صحت بہتررہتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version