Advertisement

ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی بنانے کے راز اب آپ کے ہاتھ

ہونٹ

ہونٹوں کو گلاب کی پنکھڑی بنانے کے راز اب آپ کے ہاتھ

مسکراہٹ کتنی ہی دلفریب ہو اگر ہونٹ خوبصورت نہ ہوتو یہ چہرے کے حسن کو ماند کردیتے ہیں۔  ہونٹ کی جلد بہت حساس ہوتی ہے متوازن غذا کا نہ ہونا، پانی کی کمی، ذہنی تناؤ اور آلودگی کا سب سے زیادہ اثر ہونٹ کی جلد پر ہوتا ہے۔

اس طرح یہ اپنی دلکشی کھونے لگتے ہیں ان کے حسن کو برقرار رکھنے کے لئے جہاں ان عوامل کا خیال رکھنا لازم ہے وہی اس کی حفاظت کے لئے چند باتوں پرعمل کرنا بھی نہایت ضروری ہے اس طرح ہونٹ مزید حسین اور خوبصورت دکھائی دیں گے۔ یہاں چند ایسی ہی ٹپس دی جارہی ہیں جن استعمال سے آپ مطلوبہ نتائج حاصل کر لیں گے۔

دودھ اور ہلدی کا اسکرب

دودھ اور ہلدی کا اسکرب ہر قسم کے جلد کے لیے بہترین ایکسفولییٹرہے۔ تو، کیوں نہ اسے ہونٹوں پربھی آزمایا جائے؟ دودھ ہونٹوں کو نمی فراہم کرتا ہے جبکہ ہلدی کی شفا بخش خصوصیات ہونٹوں کی خشکی اور سیاہ دھبوں کو دور کرنے میں مدد کرتی ہیں۔ ایک چائے کا چمچ ٹھنڈا دودھ اور آدھا چائے کا چمچ ہلدی کا پاؤڈر ملا کر ہونٹوں پر پانچ منٹ تک مساج کریں۔

گھی

قدرتی طور پر ہونٹوں کو گلابی اور نرم بنانے کا سب سے آسان طریقہ تھوڑا سا گھی لگانا ہے۔ یہ ہونٹ پر قدرتی مؤسچرائزرکا کام کرتا ہے اور ان کی قدرتی رنگت کو برقرار رکھتا ہے۔

Advertisement

 چقندر

ہونٹوں کو گلابی بنانے کے لیے چقندر کا جوس بہترین حل ہے کیونکہ اسے لگانے پر آپ کو فوری رنگت مل جاتی ہے۔ یہ طویل عرصے میں آپ کے ہونٹوں کو قدرتی طور پر گلابی بھی بناتا ہے کیونکہ چقندر میں بلیچنگ اور ایکسفولیٹنگ خصوصیات پائی جاتی ہیں۔

 شہد اور لیموں کا ماسک

شہد اورلیموں کے رس کا یہ بہترین امتزاج ہونٹوں کو نرم کرنے اورگلابی  رنگت دینے کے لیے بھی کافی مؤثر ہے۔ شہد ایک موئسچرائزر کا کام کرتا ہے جبکہ لیموں کا بلیچنگ ایجنٹ رنگت کو صاف کرتا ہے۔ ایک چائے کا چمچ شہد میں آدھا چائے کا چمچ لیموں کا رس ملا کر 15 منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں اور پھر دھو لیں۔

 اسٹرابیری

کیا آپ نے کبھی اسٹرابیری کے رنگ کی طرح اپنے ہونٹوں کو رنگت دینے کے بارے میں  سوچا ہے تو اب اسے حاصل بھی کر لیں یہ موسم اسٹرابیری کا ہے اور اب یہ مزیدار پھل ہر جگہ موجود ہے۔ اینٹی آکسیڈنٹس اور وٹامن سی سے بھرپور، یہ آپ کے ہونٹوں کو چمکداربنانے میں بے حد مفید ہے ایک اسٹرابیری کو پیس کر اس میں ایک چائے کا چمچ شہد اور زیتون کا تیل ملا کر اچھی طرح مکس کریں، اب اسے 10 منٹ تک ہونٹوں پر لگائیں اور پھر دھولیں۔

لیموں اور بادام کا تیل

Advertisement

بادام کا تیل ایک قدرتی موئسچرائزر ہے جو آپ کے ہونٹوں کی خشکی اور کھردری ساخت کو بہتر بناتا ہے۔ اسے لیموں کے ساتھ ملا کر داغوں کو ہلکا کرنے سے آپ کے ہونٹوں کو قدرتی طور پر گلابی بنانے میں مدد ملے گی۔ ایک چائے کا چمچ بادام کے تیل میں چند قطرے لیموں کا رس ملا کر ہونٹوں پر مساج کریں۔ بہترین نتائج کے لیے اسے 30 منٹ تک لگا رہنے دیں پھردھو لیں، کوشش کریں کہ اسے ہفتے میں تین باراستعمال کریں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version