Advertisement

آلو کو اس ترکیب سے بنائیں صحت کے ساتھ ذائقہ بھی بڑھائیں

آلو سے ذیابیطس کا خطرہ کم یا زیادہ، تحقیق میں حیران کن انکشاف

آلو دنیا میں سب سے زیادہ کھائی جانے والی ایک صحت بخش سبزی ہے جسے بچے اور بڑے سب ہی شوق سے کھاتے ہیں۔ جس طرح اسے شوق سے کھا یا جاتا ہے اسی تناسب سے اسے پکوانوں میں استعمال کیا جاتا ہے۔

 آلو سے بنائے جانے والے تمام پکوان اپنے اندر ایک انفردیت رکھتے ہیں اور اس سبزی کی بدولت اس میں چار چاند لگ جاتے ہیں بلکہ بات یہی ختم نہیں ہوتی اس سے بنائے جانے والے کچھ پکوان ایسے ہیں جس کے سامنے گوشت سے بنائے گئے کھانے بھی پھیکے معلوم ہوتے ہیں ۔ انہیں میں آلو کا قورمہ بھی شامل ہے ۔

یہ نہ صرف بہت کم وقت میں تیار ہو جاتا ہے بلکہ کھانے میں بھی نہایت مزیدار ہوتا ہے ۔ تو جانتے ہیں کہ اسے کیسے تیار کیا جاتا ہے ۔

اجزا:

آلو آدھا کلو

Advertisement

پیاز ایک عدد

ٹماٹر ایک عدد

بادام چھ عدد

دہی آدھا کپ(سو گرام)

لہسن ادک کا پیٹ ایک کھا نے کا چمچ

پسی لال مرچ ایک چائے کا چمچ

Advertisement

پسا دھنیا ایک کھانے کا چمچ

ہلدی آدھا چائے کا چمچ

تیز پات دو عدد

ثابت لال مرچ دو عدد

لونگ چھ عدد

کالی مرچ چھ عدد

Advertisement

جاوتری ایک چھوٹا ٹکڑا

سبز لائچی دو عدد

ثابت زیرہ ایک چائے کا چمچ

دارچینی ایک انچ کا ٹکڑا

نمک ایک چائے کا چمچ یا حسب ذائقہ

تیل ایک کپ

Advertisement

ترکیب:

Advertisement

سب سے پہلے ایک کڑاہی میں آدھا کپ تیل ڈال کر اس میں پیاز فرائی کر کے بگھار تیار کرلیں ۔ اب آلو کو چھیل چھوٹے چھوٹے ٹکڑے میں کاٹ کر تیز آنچ پر تین منٹ تک ہلکا ابال لیں ، تاکہ اس کی سختی دور ہو جائے ۔ اب آلو کو پانی سے نکال کر چھلنی سے چھان لیں ۔ بگھار والے تیل ہی میں آلو ڈال کر فرائی کریں ے یاد رہے کہ آلو کو ابال کر فوراً ہی تل لیں یہ ٹھنڈے نہیں ہو نے چاہئے، اسے ہلکا گولڈن ہو نے تک فرائی کریں دو سے تین منٹ بعد اسے ایک پلیٹ میں نکال لیں۔

ایک دوسری کڑاہی میں بقیہ بچا ہوا آدھا کپ تیل ڈال کر اس میں زیرہ، تیزپات،لونگ، جاوتری، سبز الائچی، کالی مرچ اور دار چینی ڈال دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ اس کا ذائقہ تیل میں بس جائے۔ اب اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ شامل کریں اورپھر ثابت لال مرچ بھی ڈال دیں ایک سے دو منٹ بعد کے بعد اس میں لال مرچ، نمک، پسادھنیا اور ہلدی شامل کر کے اچھی طرح چمچ ہلاتے رہیں تاکہ ان کا کچا پن ختم ہو جائے۔

 اب دہی میں بگھار، ٹماٹراوربادام ڈال کر بلینڈر میں اچھی طرح بلینڈ کر کے اسے بھی کڑاہی میں شامل کر لیں اور چمچ چلاتے رہیں تاکہ یہ جل نہ۔ اسے اتنا پکائیں کہ مصالحہ دانے دار نظر آئے۔ اب اس میں آلو بھی شامل کر کے کچھ دیر تک پکائیں اور گریوی بنانے کے لئے تھوڑا سا پانی ڈال کر دھیمی آنچ پر پکائیں تاکہ اس کا تیل اوپر آجائے۔ اب اسے کسی ڈش میں نکال لیں، اورہرا دھنیاڈال کر پیش کریں لیجئے مزیدار آلو کا قورمہ تیار ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version