Advertisement

دہی کو غذا میں شامل رکھنے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

دہی

دہی کو غذا میں شامل رکھنے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

دہی کوایک مکمل غذا کہا جاتا ہے جبکہ یہ سب سے مشہور سپر فوڈز میں سے ایک ہے۔ یہ آپ کے نظام انہضام کو صحت مند رکھنے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔ یہ پھل حیرت انگیز طور پر موسمی اثرات کو کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

وطن عزیز میں اب موسم تبدیل ہورہا ہے موسم گرما کا آغاز ہونے والا ہے ایسے میں دہی کا استعمال آپ کو صحت مند رکھے گا۔

جہاں پھل اور ان کے جوس آپ کو گرمی سے بچانے میں مدد کرتے ہیں وہی پروٹین سے بھرپوردہی بھی اس موسم میں فوری طور پر آپ میں ٹھنڈک کا احساس پیدا کرتا ہے۔

اسے ناشتے میں میٹھے کے طور پر لیں یا گری دار میوے کے ساتھ اس کے فوائد ان گنت ہیں۔ اگر آپ یہ نہیں جانتے کہ آپ کو گرمیوں میں دہی کو کیوں شامل رکھنا چاہیے تو یہاں پر آپ کو اس سے آگاہ کیا جارہا ہے۔

بہتر نظام انہضام

دہی ہاضمے کے مسائل کو دورکرنے کی بھر پور صلاحیت رکھتا ہے جوگرم موسم میں جنم لینے لگتے ہیں۔ یہ معدے سے جڑے مسائل سے نمٹنے میں مدد کرتا ہے اور نظام کو راحت فراہم کرتا ہے۔

Advertisement

مزاج کو سکون فراہم کرتا ہے

گرمیاں مزاج پر منفی اثر ڈالتی ہیں اور آپ چڑچڑے ہوجاتے ہیں اب جب بھی مزاج بہتر نہ ہوتو صرف دہی کھائیں، کیونکہ تحقیق کے مطابق دہی میں موجود پروبائیوٹکس موڈ کو بہتر کرنے میں مدد کرسکتے ہیں۔ ہوسکتا ہے کہ یہ اینٹی ڈپریسنٹ نہ ہو لیکن یہ یقینی طور پر آپ کو بہتر محسوس کرنے میں مدد کرتا ہے۔

وزن میں کمی

وزن اور ان اضافی پاؤنڈز کو کم کرنے کا ایک آسان طریقہ دہی کھانا ہے۔ اگرچہ یہ پیٹ کی چربی کو کم کرنے کے لیے جانا جاتا ہے، لیکن یہ کھانا وزن کو کنٹرول میں رکھنے میں بھی مدد کرتا ہے۔ بس اسے بغیر چینی کے سادہ کھائیں۔

مضبوط ہڈیاں

خواتین کی بڑی تعداد ہڈیوں کے کمزور ہونے اور کیلشیم کی کمی کا شکار ہیں۔ دہی کیلشیم سے بھرپور ہوتا ہےساتھ ہی یہ خواتین میں مستقبل میں جوڑوں کے درد کو روکنے میں مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس لیے دہی کو ہر موسم میں غذا کا حصہ ضرور بنائیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سرجری کے بغیر گھٹنے کے درد کا آسان علاج دریافت
یہ عام سا مشروب اینٹی بایوٹکس کی افادیت کو کم کرسکتا ہے
Advertisement
Next Article
Exit mobile version