Advertisement

بہتر بینائی کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں

بینائی

بہتر بینائی کے لیے ان غذاؤں کا استعمال کریں

دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد اسکرین کے سامنے بیٹھ کر وقت گزارتی ہیں جو ان کی صحت بری طرح کو متاثر کرنے کے ساتھ آنکھوں کے مسائل کو بھی جنم دیتی ہے اسی میں بینائی کی کمزوری بھی شامل ہے۔

مسلسل اسکرین کو دیکھنا چاہے وہ ملازمت کے حوالے سے کمپیوٹر یا لیپ ٹاپ پر کام کرنا ہو یا موبائل پر کسی دوست کے ساتھ میسج پر بات چیت کرنا بینائی کی کمزوری کا سبب بنتا ہے تاہم کچھ ورزشیں اورغذائی احتیاط مؤثر ثابت ہوتی ہیں، یہی وجہ ہے کہ یہاں پر ایسی ہی چند غذاؤں کا ذکر کیا جارہا ہے جو اس ضمن میں مفید ثابت ہوں گی۔

  گاجر

گاجر تمام سبزیوں میں سب سے صحت بخش سبزی تصور کی جاتی ہیں اور اپنے صحت بخش اجزاء کی بنا پر سپر فوڈ میں شامل ہیں گاجرکے فائدے ان گنت ہیں یہ ہر قسم کے اینٹی آکسیڈینٹ سے بھر پور ہو نے کی بنا پر ہمیں وٹامن کی وافر مقدار فراہم کرتی ہیں۔ اس میں وٹامن اے، اینٹی آکسیڈینٹ اور بیٹا کیروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو بینائی کو بہتر بنانے کے ساتھ قوت مدافعت کو بڑھانے اور جلد کو صحت مند رکھتی ہے۔

سبزپتوں والی سبزیاں

یہ کیلوریز میں کم لیکن غذائیت سے بھرپور ہوتی ہیں ان میں شامل لوٹین اور کیروٹینائڈ آنکھوں کی صحت اور بینائی کے لیے مفید تصور کیے جاتے ہیں۔

Advertisement

مچھلی

سی فوڈ جیسے مچھلیاں اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتی ہیں یہ غذائی جز آنکھوں کی صحت کے لیے بہترین ہے کیونکہ یہ بینائی سے متعلق کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔

انڈا

جب بھی آنکھوں کی صحت کے حوالے سے بات کی جاتی ہے تو انڈا ان غذاؤں میں سر فہرست دکھائی دیتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں وٹامن سی، ای اور لوٹین پایا جاتا جو تناؤ کو کم اور اعصاب کو طاقت فراہم کرکے بیمائی کو بہتر بناتے ہیں۔

ترش پھل

Advertisement

ترش پھلوں میں لیموں، نارنگی، لائم اور ٹماٹر شامل ہیں یہ وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو آنکھوں کے افعال کو بہتر بناکر بینائی کے مسائل کو کم کرنے مدد فراہم کرتے ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version