ماہرین نے موٹاپا کنٹرول کرنے والا آٹا تیار کر لیا

ماہرین نے موٹاپا کنٹرول کرنے والا آٹا تیار کر لیا
برطانوی ماہرین نے ایسا انجینئرڈ آٹا تیار کرلیا ہے جو موٹا پا کنٹرول کرنے میں کار آمد ثابت ہو گا۔
یہ آٹا کنگز کالج لندن کے بایو ٹیکنالوجسٹ پیٹرایلِس نے تیار کیا ہے جن کی نگرانی میں دیگر ماہرین نے کام کیا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ اس آٹے میں فائبر(ریشے) کی غیرمعمولی مقدارشامل ہے جو ہرلحاظ سے صحت کے لیے مفید ہے۔
ماہرین نے یہ آٹا بطور خاص چنوں، لوبیا اور دیگر اقسام کی دالوں سے اس طرح بنایا ہےجو ناصرف آٹے کی خاصیت برقرار رکھتا ہے بلکہ یہ موٹاپے کو روکنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے۔
اس آٹے کی خاص بات یہ ہے کہ اس کو کھاتے ہی فوری طور پر پیٹ بھرنے کا احساس ہوتا ہے۔
مفید اجزا پر مشتمل یہ آٹا صرف ذیابیطس ہی نہیں بلکہ دل کے لیے بھی بہت مفید قرار دیا جا رہا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ اس سبزیجاتی آٹے کو عام آٹے میں ملا کر بہت سے طبی اور غذائی فوائد حاصل کیے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

