اظہار تشکر محبت کو زندہ رکھتا ہے، تحقیق

اظہار تشکر محبت کو زندہ رکھتا ہے، تحقیق
شادی لو ہو یا ارینج، دونوں میں اگرایک دوسرے کے لیے محبت کے جذبات ہو اور اس کا اظہار بھی کیا جائے، تو یہ عمل آپ کونہ صرف خوشی فراہم کرتا ہے بلکہ کئی طرح سے آپ کی صحت کو بھی بہتر بناتا ہے۔
لیکن شادی کے بعد جیسے جیسے وقت گزرتا ہے محبت میں کمی آنے لگتی ہے دونوں ہی اپنے فرائض کی ادائیگی میں اتنے مصروف ہوجاتے ہیں کہ ایک دوسرے کے لیے محبت کے اظہار اور ساتھ وقت گزرنے کا وقت ہی نہیں ملتا۔
آپ دونوں کو یہ یاد بھی نہیں ہوگا دونوں نے ایک دوسرے کے لیے کتنی آسانیاں پیدا کی اور ایک دوسرے کے کاموں کو اپنی فرائض میں شامل کرلیا۔
یہ بات درست ہے کہ آپ جس سے محبت کرتے ہیں ان کے ساتھ وقت گزرنا اچھالگتا ہے آپ منتظر رہتے ہیں کب یہ خوشی کا لمحہ میسر آئے۔ لیکن جب شادی ہوجاتی ہے تو ایک دوسرے کے ساتھ وقت گزرانا بھول جاتے ہیں۔ اس طرح زندگی ایک سمجھوتہ سا محسوس ہوتی ہے۔ تاہم ماہرین کا کہنا ہے کہ ایک دوسرے کا شکریہ ادا کرنا اس محبت کو قائم رکھ سکتا ہے واضح رہے کہ یہ بات حال ہی میں کی جانے والی ایک تحقیق کے نتیجے میں سامنے آئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خواتین اپنا ہمسفر تلاش کرنے میں مرد کی ا ن خامیوں کو نظر انداز نہ کریں
انسانی رویوں پر کئی دہائیوں سے تحقیق جاری ہے تاہم حال ہی میں کی جانے والے اس تحقیق کا مقصد شادی شدہ جوڑوں میں محبت کو ہمیشہ قائم رکھنے کے لیے اس رویے یا عادت کی تلاش تھی اس ضمن میں مؤثر ثابت ہو۔
محققین کی ایک ٹیم نے لوگوں کو ان کے ساتھی کے ساتھ اظہار تشکر کرنے کا رویہ اپنانے کو کہا کیونکہ ان کی نظر میں یہ واحد جذبہ ہے جو محبت کو قائم رکھ کرسکتا ہے، اس طرح دونوں پھرسے ایک دوسرے کے قریب آجائیں گے۔
تاہم شکر گزاری ہی کیوں؟ محققین کے مطابق یہ ایک ایسا جذبہ ہے جو آپ کو یاد دلاتا ہے کہ آپ اپنے شریک حیات کے لیے کیا پسند کرتے ہیں۔
اس مقصد کے لیے محققین نے ایک مختصر تکنیک تیار کی اور مطالعہ میں حصہ لینے والے افراد کو قائل کیا وہ اپنے ساتھی کی تمام خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے شکریہ ادا کرے۔ یہ ایک وقتی سیشن نہیں بلکہ ایک خود رہنمائی والی مشق تھی جس میں جوڑے کے صرف ایک رکن کے لیے پانچ منٹ سے بھی کم وقت لگتا تھا۔
اس منصوبے کا مثبت اثر ہوا، مطالعے میں شامل شرکاء نے محسوس کیا کہ ان کے ساتھی نے بہت سارے ایسے کام کئے ہیں جن کے لیے وہ ان کے شکر گزار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اپنے ساتھی کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے انہیں ہنسایا، ان کی تعریف کی، جب کوئی بات انہیں پریشان کر رہی تواسے سنا، جب وہ بیمار ہوئے تو ان کی تیمارداری کی، اپنے خاندان کے ساتھ وقت گزارا اوران کے لیے کھانا بنایا۔
پانچ ہفتے کے اس تجربے میں محققین نے پایا کہ اس تکنیک نے کام کیا۔ حصہ لینے والے جوڑوں نے اپنے محبوب کے ساتھ وقت میں اوسطاً 68 منٹ فی دن اضافہ کیا۔
اپنے ساتھی کے بارے میں ان چیزوں کے لیے شکر گزاری نے انہیں اکٹھا کیا۔ اور اس میں گھنٹوں اور ہفتوں کی تربیت یا نئی مہارتوں کی ضرورت محسوس نہیں ہوئی۔ شکرگزاری کے اس جذبے کو اپنانے سے دونوں کی قربت میں اضافہ ہوتا ہے اور اس طرح محبت زندہ رہتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا شادی ڈیمنشیا کے خطرے کو کم کر سکتی ہے؟
یہ مطالعہ دونوں کے درمیان محبت بڑھانے کے لیے ایک چھوٹا سا قدم ہے، اپنے کسی پیارے کے ساتھ وقت گزارنے کا خوشگوار سکون دنوں کو خوشگوار اور زندگی کو صحت مند بناتا ہے۔
محبت کی خوشی کو دوبارہ حاصل کرنا ناممکن ہوسکتا ہے، لیکن اپنے ساتھی کے بارے میں جو چیزیں آپ کو پسند ہیں ان کو دوبارہ دریافت کرنے اور اس عمل میں اپنے تعلقات کو مضبوط کرنے میں زیادہ وقت نہیں لگتا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News