بالوں گرنے سے پریشان ہیں، تو یہ غذائیں کھائیں

بالوں گرنے سے پریشان ہیں، تو یہ غذائیں کھائیں
خواتین اورمرد حضرات کی بڑی تعداد بال گرنے سے پریشان رہتی ہے، تاہم اس کی کئی وجوہات ہیں جیسے غیرمتوازن غذا، اسٹریس نیند کی کمی، وزن میں کمی، حمل اور آلودگی، بالوں کو گرنے سے بچانے کے لیے جہاں ان عوامل کو ٹھیک کرنا ضروری ہے وہی کچھ غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے۔
یہاں پرایسی ہی چند غذاؤں کا ذکر کیاجارہا ہے جنہیں اگر روزانہ خوراک میں شامل کیا جائے تو نہ صرف بالوں کا گرنا رک سکتا ہے بلکہ ان کی نشوونما میں اضافہ ہونے لگتا ہے یہاں تک کہ آپ باقائدہ فرق محسوس کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بالوں کو سیدھا کرنے کے لیے صرف ان دو اجزاء کا استعمال کریں
پالک
جسم میں آئرن کی کمی بال گرنے سب سے بنیادی وجہ ہے پالک نہ صرف آئرن سے بھرپور ہوتا ہے بلکہ اس میں سیبم بھی پایاجاتا ہے جو بالوں کے لیے قدرتی کنڈیشنر کا کام کرتا ہے۔
انڈا
انڈے میں وہ تمام ضروری غذائی اجزاء جیسے پروٹٰین، وٹامن بی 12، آئرن، زنک اور اومیگا تھری 6 وجود ہوتے ہیں بلکہ یہ ہی نہیں تمام ہی ڈیری پروڈکٹس بھی بایوٹی کے حصول کا مؤثر ذریعہ ہے جو بالوں کو گرنے سے روکنے میں مدد فراہم کرتے ہیں۔
اخروٹ
یہ وہ واحد گری دار میوہ ہے جس میں بایوٹین، وٹامن ای، پروٹین کی کثیر مقدار اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو بالوں کی کیوٹیکلز کو طاقت فراہم کر کے سر کی جلد کو غذائیت فراہم کرتے ہیں۔
امرود
وٹامن سی بالوں کو کمزور ہونے سے بچاتا ہے اور امرود میں نارنگی کے مقابلے میں کئی گنا زیادہ وٹامن سی موجود ہوتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا آپ کے بالوں سے بھی ناگوار مہک آتی ہے؟ تو اس سے نجات کے لیے یہ طریقے آزمائیں
دالیں
دالیں پروٹین، آئرن، زنک اور بایوٹین سے بھرپور ہوتی ہیں یہ تمام بالوں کے لیے ضروری غذائیت ہیں۔
جئی
جئی میں آئرن اور کاپر کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے جو خون کے سرخ خلیات کی پیداوار کو بڑھاکر بالوں کے فولیکلز کو مضبوط بناتے ہیں۔
مرغی
بال پروٹین سے بنے ہوتے ہیں اس لیے پروٹین سے بھرپور غذائیں جیسے مرغی بال گرنے کو روکنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News