Advertisement

گھرپر ان اجزاء سے لپ گلوس بنائیں، اور ہونٹوں کا حسن بڑھائیں

ہونٹوں

گھرپر ان اجزاء سے لپ گلوس بنائیں، اور ہونٹوں کا حسن بڑھائیں

خوبصورت نظر آنا ہر ایک کا بینادی حق ہے اور حسن پر کسی اجارہ داری نہیں ہے۔ ہرانسان ہی حسین پیدا ہوا ہے تاہم ہر ایک کی یہی خواہش ہوتی ہے کہ وہ مزید خوبصورت نظر آئے۔ اس مقصد کے لیے کئی طرح کی مصنوعات استعمال کی جاتی جو جلد کو جواں رکھنے کے ساتھ اس کی دلکشی میں اضافے کا باعث بھی بنتی ہے انہی میں گلوس بھی شامل ہے۔

گلوس ایک ایسی لائٹ لپ سٹک ہے جو ہونٹوں پرانتہائی ہلکی محسوس ہوتی ہے اور جلد کو یکساں رنگ دیتی ہے۔ بھاری لپ اسٹک کے برعکس یہ جلد کے اوپر ایک ہلکی سی تہہ بناتی ہے اور ایک خوبصورت ٹون فراہم کرتی ہے۔

یوں توبازار میں کئی  طرح کےگلوس دستیاب ہیں جو مہنگے ہونے کے ساتھ کیمیکل سے بھرپور ہوتے ہیں۔ اسی لیے یہاں پر گھریلواشیاء سے گلوس بنانے کا آسان طریقہ پیش کیا جارہا ہے جو آپ کے ہونٹوں کے ساتھ رخساروں کو ایک نیا قدرتی رنگ دے گی۔

اس گلوس کو بنانے کے لیے 8 چمچ چقندر کا رس اور1/2 چمچ ایلوویرا جیل درکار ہے۔

ایک پین میں چقندر کا رس لے کر اسے دھیمی آنچ پر اتنا گرم کریں کہ یہ آدھا رہ جائے اب ٹھنڈا ہونے پر اس میں آدھا چمچ ایلوویرا جیل شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں اور کسی جاریا ڈراپرمیں ڈال کر محفوظ کر لیں، جب ضرورت ہو تو اسے چہرے اور ہونٹوں پر لگائیں اور قدرتی گلابی رنگت پائیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version