Advertisement

کیا آپ چنے کھانے کے ان فوائد سے واقف ہیں؟

چنوں میں چکنائی، کاربوہائیڈریٹس، فائبر، پروٹین، کیلشیئم، آئرن، فولیٹ یا فولک ایسڈ، میگنیشم، زنک، وٹامن بی 6 اور فاسفورس جیسے غذائی اجزا موجود ہوتے ہیں۔

آئیے آپکو چنے کھانے کے حیرت انگیز فوائد بتاتے ہیں۔

بلڈ شوگر کو کنٹرول کرے

ہمارا جسم چنوں کو سست روی سے ہضم کرتا ہے جبکہ اس میں موجود نشاستہ بھی سست روی سے ہضم ہوتا ہے، اس وجہ سے بلڈ شوگر اور انسولین کی سطح بہت تیزی سے اوپر نہیں جاتی۔

یہی وجہ ہے کہ چنوں کو ذیابیطس کے مریضوں کے لیے اچھا تصور کیا جاتا ہے جبکہ صحت مند افراد کو بھی فائدہ ہوتا ہے اور ذیابیطس سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔

Advertisement

نظام ہاضمہ کے لیے مفید

چنوں میں غذائی فائبر کی مقدار کافی زیادہ ہوتی ہے جو جسم میں سست روی سے ہضم ہوتی ہے۔

چنے کھانے کی عادت سے آنتوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں اور قبض سے بچنا آسان ہو جاتا ہے۔

کولیسٹرول کی سطح کم کر سکتے ہیں

چنوں میں موجود فائبر سے جسم میں نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح میں کمی ہوتی ہے جس سے امراض قلب کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اگر غذا میں چنوں کو شامل کیا جائے تو کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

Advertisement

کینسر کا خطرہ کم کرے

جب ہم چنے کھاتے ہیں تو ہمارا جسم ایک فیٹی ایسڈ butyrate بناتا ہے۔

یہ فیٹی ایسڈ بیمار اور دم توڑتے خلیات سے نجات دلاتا ہے جس سے آنتوں کے کینسر کا خطرہ کم ہو سکتا ہے۔

ہڈیاں مضبوط کرے

چنوں میں کیلشیئم، میگنیشم، فائبر اور دیگر ایسے غذائی موجود ہیں جو ہڈیوں کو مضبوط بناتے ہیں۔

آئرن کی کمی دور ہوتی ہے

Advertisement

چنے آئرن کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں۔

آئرن خون کے سرخ خلیات کے لیے اہم غذائی جز ہے جبکہ جسمانی نشوونما، دماغی نشوونما، مسلز اور صحت کے دیگر پہلوؤں کے لیے بھی اہم ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version