سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے

سرسوں کے تیل کے حیرت انگیز فوائد؛ جانیے
سرسوں کے تیل کا استعمال تو لوگ صدیوں سے کرتے آرہے ہیں لیکن آج ہم آپ کو اس کے کچھ حیرت انگیز فوائد بتائیں گے جنہیں جان کر آپ حیران ہو جائیں گے۔
سرسوں کا تیل صحت کے لئے مفید ہوتا ہے، اس میں اینٹی آکسیڈنٹس ، اومیگا تھری فیٹی ایسڈز، اومیگا 6 فیٹی ایسڈز،وٹامن ای، آئرن جیسے غذائی اجزاہوتے ہیں، جس کی وجہ سے یہ تیل کئی بیماریوں میں دوا کی طرح کام کرتا ہے۔
یوں تو سرسوں کے تیل کی کئی اقسام ہیں، لیکن خام تیل خالص سمجھا جاتا ہے، تیز خوشبو اس کی خاصیت ہوتی ہے۔
آپ سرسوں کے تیل کو مختلف طبی مسائل میں استعمال کرسکتے ہیں۔
دمے میں مددگار
دمہ سانس کی بیماری ہے جو سرد موسم میں کافی شدت اختیار کرلیتی ہے، ایسی صورت میں سرسوں کا تیل نہایت فائدہ مند ہوتا ہے کیونکہ اس میں سیلینم اور میگنیشیم پایا جاتا ہے جو دمے کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ہوتا ہے۔
دل کے لئے فائدہ مند
ایک تحقیق کے مطابق کھانوں میں سرسوں کا تیل شامل کرنا دل کی صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوتا ہے، اس میں موجود مونوسیچوریٹڈ فیٹی ایسڈز جسم میں موجود نقصان دہ کولیسٹرول کی سطح کو کم کرتے ہیں جبکہ خون میں چربی کی سطح مستحکم رکھ کر اس کی گردش میں مدد دیتے ہیں۔
دانتوں کے درد میں موثر
سرسوں کا تیل دانتوں کے مسائل سے نجات دلانے کے لئے فائدہ مند سمجھا جاتا ہے، اس کے استعمال سے سوزش اور مسوڑھوں کا انفیکشن سے نجات ملتی ہے۔
نصف چائے کا چمچ سرسوں کا تیل، ایک چائے کپ میں ہلدی اور آدھی چمچ نمک ملا کر پیسٹ تیار کریں،اس پیسٹ کو دانتوں اور مسوڑھوں میں چند منٹ تک لگائیں ، بہترین نتائج حاصل ہونگے۔
گٹھیا کے درد سے نجات کا باعث
بہت سے لوگ پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں مبتلا ہوتے ہیں ایسے افراد کوسرسوں کے تیل کی مالش کرنے سے پٹھوں اور جوڑوں کے درد میں آرام ملتا ہے۔
نزلہ کھانسی میں مفید
ایک تحقیق کے مطابق موسم سرما میں پھیپھڑوں میں بھری بلغم کو نکالنے میں سرسوں کا تیل نہایت معاون ہوتا ہے۔
پیروں کی جلن
لہسن اور لونگ کو سرسوں کے تیل میں گرم کرکے ایک مکسچر بنائیں اور اسے روزانہ سونے سے قبل پیروں کے تلوؤں میں لگائیں، چند دنوں میں پیروں کی جلن ختم ہوجائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

