Advertisement

بیشتر افراد کی پسندیدہ وہ غذا جو ہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے

آج ہم آپکو بتائیں گے کہ وہ کونسی غذا ہے جو بیشتر افراد کو ہارٹ اٹیک اور موٹاپے کا شکار بنا دیتی ہے۔

ایک حالیہ تحقیق کے مطابق اگر آپ کی غذا میں چینی کی مقدار بہت زیادہ ہوتی ہے تو دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور توند نکلنے کے لیے بھی تیار رہنا چاہیے۔

جی ہاں، غذاؤں میں شامل کی جانے والی چینی سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھتا ہے۔

اس تحقیق کے لیے یو کے بائیو بینک سے ایک لاکھ 10 ہزار سے زائد ایسے افراد کا ڈیٹا حاصل کیا جو کم از کم 2 غذائی سروے مکمل کر چکے تھے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: ورزش کے دوران دل کا دورہ پڑنے کی وجوہات کیا ہیں؟

اس ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد محققین نے ان افراد کی صحت کا جائزہ 9.4 سال تک لیا اور اس عرصے میں امراض قلب، فالج یا ہارٹ اٹیک کے کیسز کی مانیٹرنگ کی گئی۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ غذاؤں اور مشروبات کے ذریعے چینی کا زیادہ استعمال دل کی شریانوں سے جڑے امراض اور توند نکلنے کا خطرہ بڑھاتا ہے۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ غذا میں چینی کی مقدار جتنی زیادہ ہوگی، امراض قلب، فالج اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ اتنا زیادہ ہوگا۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ چینی کے زیادہ استمال سے امراض قلب کا خطرہ 6 فیصد جبکہ فالج کا خطرہ 10 فیصد تک بڑھ جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دل کا دورہ پڑنے سے 1 ہفتہ پہلے ظاہر ہونے والی 4 خاموش علامات جو آپ کو ہر گز نظر انداز نہیں کرنی چاہئیں

Advertisement

محققین کا کہنا ہے کہ چینی کی جگہ قدرتی مٹھاس پر مبنی غذا جیسے پھلوں اور سبزیوں کو ترجیح دینے سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کیا جاسکتا ہے۔

اسی طرح روزانہ غذائی فائبر کے زیادہ استعمال سے دل کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ 4 فیصد تک کم کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Next Article
Exit mobile version