Advertisement

کان کے ائیرویکس صاف کرنے کے لیے یہ محفوظ طریقے آزمائیں

ائیرویکس

کان کے ائیرویکس صاف کرنے کے لیے یہ محفوظ طریقے آزمائیں

صحت مند رہنے کے لیے جس طرح جسم کی دیکھ بھال اور صحت وصفائی کا خیال رکھنا نہایت ضروری ہے۔ اسی طرح بہتر سماعت کے لیے کان کی صحت وصفائی کا خیال رکھنا بھی خاص اہمیت رکھتا ہے۔

عام طور دیکھا گیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد کان کی صفائی کے لیے کاٹن بڈ کا استعمال کرتی ہے لیکن یہ صفائی کرنے کے بجائے کان کی صحت کو نقصان پہنچاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے ماہرین کان صاف کرنے کے کاٹن بڈ کے استعمال سے گریز کا مشورہ دیتے ہیں۔  یہاں پر کان صاف کرنے چند آسان محفوظ طریقوں کے بارے بتائے جارہے ہیں۔

ایئر ویکس کیوں ضروری ہے؟

ایئر ویکس کان کی حفاظت کا کام انجام دیتا ہے، یہ مختلف بیکٹیریا اور گندگی کو کان میں جانے سے  سے بھی روکتا ہے۔ یہ بہترین قدرتی چکنائی ہے جو کان کو خشک ہونے اور خارش کا باعث بننے سے بچاتا ہے۔

تاہم کان میں موجود ویکس کو اگر مناسب طریقے سے صاف نہ کیا جائے تو یہ جمع ہونے لگتا ہے جس میں آہستہ آہستہ دھول مٹی شامل ہونے کی وجہ سے یہ سخت ہوجاتا ہے۔ جس کی صفائی نہایت ضروری ہوتی ہے۔

کان صاف کرنے کے لیے یہاں پر دو طریقے پیش کیے جارہے ہیں جو نہایت کارآمد اور محفوظ ہیں جنہیں گھر میں آسانی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement

کان کے قطرے استعمال کریں

Advertisement

اس مقصد کے لیے بچوں کا بے بی آئل، معدنی تیل، یا گلیسرین کو استعمال کیا جاسکتا ہے ان کے ایک یا دوقطرے کان میں ڈال کر کان کے موم کا نرم ہونے تک انتظارکریں، 2 دن بعد، آپ اپنے کان میں گرم پانی ڈالنے کے لیے سرنج کا استعمال کر سکتے ہیں اس طرح میل باہر آجائے گا اس کے بعد کان کے بیرونی حصے کو  صاف تولیہ کی مدد سے صاف کریں۔

صاف ٹشو استعمال کریں

جب بھی آپ شاورلیتے ہیں تو کان کا موم دھل جاتا ہے، لیکن اس کے اندر موجود موم کو صاف کرنے کے لیے آپ خشک ٹشوکو استعمال کر سکتے ہیں، اسے پانی میں بھگو کر کان کے اندر اور باہر صاف کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version