Advertisement

اسٹریس کو دور کرنے کے 8 ایسے انوکھے طریقے جن سے آپ واقف نہیں

اسٹریس

اسٹریس کو دور کرنے کے 8 ایسے انوکھے طریقے جن سے آپ واقف نہیں

آپ کی مجموعی صحت، ذاتی زندگی اور کیریئرسب اسٹریس کی وجہ سے متاثر ہونے لگتے ہیں اور ان کا متاثر ہونا تناؤ میں مزید اضافے کا سبب بنتا ہے۔

بعض اوقات سب کو ہی تناؤ اور درد سے فوری نجات کی ضرورت ہوتی ہے تاکہ صحت کو بہتر بناکر معمول کے کاموں کو انجام دیا جاسکے۔ روزمرہ کے کئی ایسے مسائل ہیں جن کا حل اکثر آپ کے سامنے ہوتا ہے اور آپ  5 منٹ سے بھی کم وقت میں کسی بھی درد کو ٹھیک کرنے یا تناؤ کو دور کرنے کے لیے اسے آزماسکتے ہیں۔ یہاں پر اسٹریس سے نجات کے لیے ایسے انوکھے طریقے پیش کیے جارہے ہیں۔

 متاثرہ جگہ پر برف کا استعمال کریں

برف کا استعمال آپ کے جسم کے کسی بھی حصے میں ہونے والے درد کے علاج میں مدد کرنے کے لیے سب سے قدیم اور موثر ترین علاج میں سے ایک ہے۔ یہ شدید چوٹوں کے ساتھ ساتھ کسی بھی سوزش اور سوجن سے نمٹنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ آپ متاثرہ جگہ پر برف یا تو آئس پیک لگاکر درد سے نجات حاصل کر سکتے ہیں۔

تناؤ کی صورت میں بھنوؤں کے درمیانی حصے کا مساج کریں

پریشر پوائنٹس ہر قسم کے درد اور تناؤ سے عارضی سکون حاصل کرنے کا ایک معروف طریقہ ہے اور ان میں سے ایک بھنوؤں کے درمیان ہوتا ہے جسے ہال آف امپریشن پوائنٹ کہا جاتا ہے۔ اس جگہ پر دباؤ ڈالنا یا مساج کرنا آپ کے جسم سے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے میں معاون ثابت پوتا ہے۔

Advertisement

 کان کی مالش

ایک اور پریشرپوائنٹ جو جسم سے تناؤ اور اضطراب کو دور کرنے کے لئے متحرک ہوسکتا ہے وہ آپ کے کان میں واقع ہے جسے آسمانی گیٹ پوائنٹ کے نام سے جانا جاتا ہے، اپنے کان کی مالش کرنے اور اس مقام پر ہلکا دباؤ دینے سے تناؤ سے نمٹنے میں مدد ملتی ہے۔

جئی

جئی ایک انتہائی صحت بخش غذا ہے جسے روز ہی خوراک کا حصہ بنانا چاہیے، لیکن دلیا کے ایک اہم فائدہ جسے لوگوں کی بڑی تعداد واقف نہیں ہے وہ ہیں ذہن کے لیے سکون اور آرام دہ اثرات، دلیا میں میگنیشیم اور پوٹاشیم کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو بلڈ پریشر کواعتدال میں رکھتی ہے اگر اسے باقاعدگی سے کھایا جائے تو یہ سیروٹونن کی سطح کو بھی بڑھاتا ہے۔ یہ نہ صرف آپ کو آرام دہ حالت میں رکھنے میں مدد کرتا ہے، بلکہ آپ کو طویل مدت تک خوش بھی رکھتا ہے۔

کان کا درد

اگر آپ کان کے درد سے پریشان ہیں اور اس سے فوری نجات چاہتے ہیں؟ تو ادرک کا رس یا تیل استعمال کریں۔ اس کے لیے تیل میں ادرک ڈال کر گرم کریں اور ٹھنڈا ہونے پراس تیل کے قطرے کان کے بیرونی حصے کے ارد گرد لگائیں۔ ادرک میں سوزش کودور کرنے کی خصوصیات موجود ہوتی ہیں جو کان کے درد کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

Advertisement

نارنگی کارس

وٹامن سی انسانی جسم کے لیے بے شمار فوائد رکھتا ہے جن میں سے ایک ذہنی تناؤ سے نجات ہے۔ زیادہ تناؤ کی سطح وٹامن سی کی کمی سے منسلک ہوتی ہے، لہذا اس اہم وٹامن کی روزانہ کی مقدار میں اضافہ کرنے سے تناؤ میں کمی لانے میں مدد مل سکتی ہے۔ ایسا کرنے کا سب سے آسان طریقہ نارنگی کا رس پینا ہے جو آپ کی پریشانی کی سطح کو بھی کم کر سکتا ہے۔

چیونگم

چیونگم کے فوائد سے سب ہی واقف ہیں تاہم یہ تناؤ اور اضطراب کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوسکتی ہے۔ ایک تحقیق کے مطابق چیونگم کھانے سے تناؤ کم ہوتا ہے اور چوکسی کی سطح میں اضافہ ہوتا ہے۔

زبان پر نمک رکھیں

اگر آپ پریشانی کو کم کرنے کے لیے کوئی فوری اور آسان طریقہ اپنانا چاہتے ہیں تو زبان پر نمک رکھیں۔ یہ چھوٹی سی ترکیب پریشانی سے آپ کی توجہ ہٹا سکتی ہے اور آپ کے حواس کو مشغول کر کے تناؤ کو کم کر سکتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Next Article
Exit mobile version