Advertisement

پھل کھانے سے پہلے کھائیں یا بعد میں؟ ماہرین نے بتادیا

پھل کھانے سے پہلے

پھل کھانے سے پہلے کھائیں یا بعد میں؟ ماہرین نے بتادیا

ہمارے ہاں یہ عام رواج ہے کہ کھانے کے بعد پھل پیش کیے جاتے ہیں، اب سوال یہ ہے کہ پھل کھانے کے بعد کھائیں یا پہلے؟ 

تاہم امریکی ماہرین نے ریسرچ کے بعد اس سوال کا جواب دے دیاہے۔

امریکہ کی یونیورسٹی آف بفیلو کے ماہرین کا کہنا ہے کہ پھلوں میں اینٹی آکسیڈنٹس اور اینٹی انفلیمیٹری خصوصیات پائی جاتی ہیں جو ہمارے جسم کو انفلیمیشن پیدا کرنے والے مالیکیولز اور دیگر ایسے خطرناک اجزاءسے محفوظ رکھتی ہیں۔

ماہرین کے مطابق ہمارے جسم کے یہ دشمن اجزاءغیرصحت مندانہ کھانا کھانے کے بعد بڑی مقدار میں پیدا ہوتے ہیں، بالخصوص چکنائی، کاربوہائیڈریٹس یا کیلوریز سے بھرپور کھانا کھانے کے بعد۔

یہی وجہ ہے کہ ہمیں کھانا کھانے کے کچھ دیر بعد پھل کھانے چاہئیں اور تازہ پھلوں کا جوس پینا چاہیے۔

Advertisement

امریکن جنرل آف کلینکیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی اس تحقیقاتی رپورٹ میں ڈاکٹر ٹیسٹا اور ان کی ماہر ٹیم نے بتایا ہے کہ بلیو بیریز، سیاہ آلو بخارا، سیاہ انگور، بلیک بیریز اور آلوچہ ایسے پھل ہیں جو سیلولر ایجنگ اور انفلیمیٹری بیماریوں کے خلاف سب سے زیادہ مزاحمت پیدا کرتے ہیں۔

زیادہ فائدے کے لیے پھل کھانا کھانے کے بعد مناسب وقفے کے بعد کھانے چاہئیں یا دو بڑے کھانے کے درمیان۔

یہ بھی پڑھیں: کیا غذا بھی پسینے کی ناگوار مہک کا سبب بنتی ہے؟ مگر کیسے

Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version