عقل داڑھ بہت زیادہ تاخیر سے کیوں نکلتی ہے؟ وجہ جانیے

عقل داڑھ بہت زیادہ تاخیر سے کیوں نکلتی ہے؟ وجہ جانیے
عقل داڑھ اکثر 18 سال کی عمر کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہے لیکن سوال یہ ہے کہ عقل داڑھ بچپن کی بجائے اتنی تاخیر سے کیوں نکلتی ہے؟
دراصل کسی بچے کے جبڑے میں اتنی گنجائش ہی نہیں ہوتی کہ عقل داڑھ نکل سکے، مگر عمر بڑھنے کے ساتھ جبڑے بھی چوڑے ہو جاتے ہیں جس کے بعد یہ دانت نکلنا شروع ہوتے ہیں۔
موجودہ عہد کے انسانوں کے جبڑے بہت زیادہ چوڑے نہیں ہوتے تو عقل داڑھ نکلتے ہوئے کافی زیادہ تکلیف کا سامنا ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ عقل داڑھ کو نکلوانا بھی کافی عام ہے۔
اب جبڑے پہلے کے مقابلے میں زیادہ چوڑے کیوں نہیں ہوتے اس کی وجہ بھی کافی دلچسپ ہے۔
یہ بھی پڑھیں؛ عقل داڑھ کے درد سے نجات کے مؤثر طریقے
زمانہ قدیم میں جب انسانوں نے آگ کو دریافت نہیں کیا تھا تو وہ گوشت کو کچا کھاتے تھے جبکہ سخت گریاں بھی غذا کا حصہ ہوتی تھیں تو اس طرح کی سخت غذاؤں کے باعث جبڑے زیادہ بڑے ہوجاتے تھے۔
مگر جیسے جیسے انسان ترقی کرتے گئے تو غذا بھی نرم ہوگئی اور ہمیں بہت زیادہ چوڑے جبڑوں کی ضرورت نہیں رہی۔
عقل داڑھ کے تاخیر سے نکلنے کی ایک وجہ یہ ہے کہ زمانہ قدیم میں ان کی ضرورت بچپن میں نہیں ہوتی تھی، زمانہ قدیم میں سخت غذاؤں کے باعث لوگ عام داڑھوں سے جلد محروم ہوجاتے تھے تو اس وقت عقل داڑھ کا استعمال ہوتا تھا، یہ بیک اپ کا کام کرتی تھیں۔
عام طور پر مستقل داڑھوں کی پہلی جوڑی 6 سال یا اس سے زائد عمر کے بعد نکلنا شروع ہوتی ہے یعنی اس وقت جب دودھ کے دانت ٹوٹنا شروع ہوتے ہیں۔
اس کے بعد 12 سال یا اس سے زائد عمر میں داڑھوں کی دوسری جوڑی نکلنا شروع ہوتی ہے، آخر میں 18 سے 25 سال کی عمر میں عقل داڑھ نکلنا شروع ہوتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

