ناشتے میں چاول کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں

ناشتے میں چاول کھانا صحت کے لیے مفید ہے یا مضر؟ ماہرین کیا کہتے ہیں
صبح کا ناشتہ دن کی پہلی غذا ہوتی ہے اسی لیے اسے صحت بخش غذاؤ پر مشتمل ہونا چاہئے تاکہ دن بھر توانا رہا جاسکے تاہم کچھ لوگ ناشتے میں چاول کھاتے ہیں کیا یہ صحت کے لیے مفید عمل ہے؟ اور ماہرین کیا کہتے ہیں۔
ناشتے میں چاول کھانا آپ کا دن شروع کرنے کا صحیح طریقہ ہو سکتا ہے اس کی وجہ چاول میں مجود غذائیت ہے۔
بہت سے لوگ اپنے دن کے پہلے کھانے کو سب سے صحت بخش بنانے پر یقین رکھتے ہیں۔ اس سے زیادہ صحت بخش غذا کیا ہوسکتی ہے کہ صبح کے وقت چاولوں کو کچھ سبزیوں یا انڈے کے ساتھ ملا کرکھایاجائے۔
یہ بھی پڑھیں: بچوں کی بہتر نشوونما کے لیے ناشتے میں ان غذاؤں کو شامل کریں
دنیا کے کچھ ممالک میں لوگ اپنے دن کا آغاز چاول سے کرتے ہیں یہ گھنٹوں ان کے پیٹ کو بھرا رکھنے کے ساتھ انہیں توانائی بھی فراہم کرتا ہے۔ تاہم کیا صبح کے وقت چاول کھانا درحقیقت ناشتے کے لیے اچھا خیال ہے یا نہیں؟
چاول توانائی کا پاور ہاؤس ہے
ماہرین کا کہنا ہے چاول ایک غذائیت سے بھر اناج ہے جسے ہر روزکھایا جاسکتا ہے۔ اس میں بہت زیادہ کاربوہائیڈریٹ پایا جاتا ہے جب اسے مختلف سبزیوں جیسے مٹر، پھلیاں، گاجر، پالک اور کدو کے ساتھ پکایا یا کھایا جاتا ہے یہ توانائی کا پاور ہاؤس بن جاتا ہے۔
اس میں فولیٹ کی بھی بڑی مقدارپائی جاتی ہے مختصراً، چاول ایک صحت بخش اور غذائیت سے بھرپورغذا ہے۔
دن کا کون سا وقت چاول کھانے کے لیے بہترین ہے؟
ماہرین کا کہنا ہے کہ آپ کو روزانہ کاربوہائیڈریٹ کی زیادہ ترضرورت دن کے آغاز پر ہوتی ہے یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کا جسم زیادہ متحرک ہوتا ہے اور اسے زیادہ توانائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ وہ لوگ جو اپنے وزن کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں یا جن کو ذیابیطس ہے، صبح چاول کھانا بلڈ شوگر میں اضافے کو روکنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ تاہم اسے اعتدال میں رہتے ہوئے غذا میں شامل کیا جائے تب صرف چاول ہی غذائیت سے بھرپور غذا کا جزو بن سکتا ہے۔ جہاں تک رات کا تعلق ہے، رات کے کھانے میں چاول نہیں کھانے چاہئے کیونکہ یہ پیٹ میں بھاری پن کا سبب بن سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

