Advertisement

موسم سرما میں صبح کے وقت چہل قدمی کے ان فائدوں سے واقف ہیں

چہل قدمی

موسم سرما میں صبح کے وقت چہل قدمی کے ان فائدوں سے واقف ہیں

سرد موسم میں لحاف میں بیٹھ کر دیر تک سونا کسے پسند نہیں  تاہم اس موسم میں صبح کی چہل قدمی کے فوائد حیران کن ہیں جو آپ کی دماغی کارکردگی کو بڑھانے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتے ہیں۔

یہ بات درست ہے کہ صحت مند رہنے کے لئے جہاں متوازن غذا ضروری ہے وہی ورزش کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا۔ یوں تو سب ہی چہل قدمی اور جسمانی سرگرمیوں کی اہمیت سے واقف ہیں یہ وہ واحد ذریعہ ہے جو نہ صرف کئی بیماریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے بلکہ بیماری کی صورت میں اس سے نجات دینے اور صحت بحال کرنے میں معاون ثابت ہوتا ہے۔

 یہاں پر صبح کے وقت کی چہل قدمی کے چند فوائد پیش کئے جارہے ہیں جنہیں جان کر آپ کبھی اس عمل کو ترک نہیں کریں گے۔

امرض قلب سے تحفظ

موسم سرماکی صبح دھوپ میں چہل قدمی کرنا وٹامن ڈی کے حصول کو یقینی بناتا ہے جو دل کے صحت کو بہتر بنانے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

مضبوط ہڈیاں

Advertisement

وٹامن ڈی کی مناسب مقدار نہ صرف آپ کے جسمانی افعال کی بہتر انجام دہی میں مدد فراہم کرتی ہے بلکہ یہ ہڈیوں کو مضبوط بناکر مستقبل میں ہونے والے اوسٹیوپروسس کے خطرے کو بھی کم کرتی ہے۔

لمبی عمر کی ضامن

تحقیق سے یہ بات ثابت ہوچکی ہے کہ صبح کے وقت محض 20 کی چہل قدمی آپ کو بیماریوں سے بچاکر آپ کی عمر میں اضافہ کرتی ہے تو اس عادت کو کبھی ترک نہ کریں۔

ڈپریشن کی علامات میں کمی

موسم سرما میں واک کرنا ڈپریشن کی علامات کو کم کرنے مددفراہم کرتا ہے اس طرح دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

صحت مند وزن

جسم کے اضافی وزن کو کم کرنے کے لیے یہ ایک بہترین طریقہ ہے جو بھی غذا کھائی جاتی ہے اس میں اضافی غذا جسم میں چربی کی صورت میں جمع ہوجاتی ہے اس لیے سخت ورزش کرنے کے بجائے سرد موسم میں صبح کی چہل قدمی فائدہ مند ثابت ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version