Advertisement

صرف ایک انڈے کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ اور چہرے کو کیسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے

انڈے

صرف ایک انڈے کا استعمال کرتے ہوئے ہاتھ اور چہرے کو کیسے خوبصورت بنایا جاسکتا ہے

چہرہ اور ہاتھ خوبصورت اور بے داغ ہوتو شخصیت کو مزید متاثرکن بناتے ہیں، اور یہ خوبصورتی حاصل کرنے کے لیے کسی محنت طلب کام کرنے کی ضرورت نہیں ہے اس کے لیے آپ کو چاہئے بس ایک انڈا۔

انڈے میں ایسے اجزاء پائے جاتے ہیں جو جلد کی نشوونما میں مددفراہم کرتے ہیں۔ یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ انڈا دوحصوں پر مشتمل ہوتا ہے ایک زردی اور دوسری سفیدی، پہلے بات کر لی جائے زردی کی تو زردی میں کئی اہم اجزاء موجود ہوتے ہیں جو جلد کو ضروری غذائیت فراہم کر کے اسے صحت مند اور جواں رکھتے ہیں۔

جبکہ سفیدی پروٹین سے بھرپور ہوتی ہے یہ عمرسیدہ جلد کو ٹائٹ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے یہ جلد کے کھلے مسامات کو کم کرنے میں بھی مدفراہم کرتی ہے۔ جبکہ اس کا ماسک جلد کو ایک نئی چمک اور دلکشی فراہم کرتا ہے۔یہاں پر صرف ایک انڈے کا استعمال کرتے ہوئے آپ اپنے ہاتھوں اور چہروں کو کیسے خوبصورت بنا سکتے ہیں جانتے ہیں۔

سب سے پہلے انڈے کی سفیدی اور زردی کو الگ کر لیں اب زردی کو اچھی طرح پھینٹ کر اس میں ایک چمچ شہد اور ایک چمچ زیتون کا تیل ملاکر ان کو ہاتھوں میں لگا کر خشک ہونے پر پانی سے دھولیں، ہاتھ چمکنے لگیں گے۔

 سفیدی جلد کوٹائٹ کرتی ہے اسی لیے ڈھیلی جلد کو ٹائٹ کرنے کے لیے اسے اچھی پھینٹنے کے بعد اس میں ایک چمچ ملک پاؤڈر ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اب اسے دن کے وقت چہرے پر لگائیں ایک دفعہ لگانے کے بعد ایک بار اور لگائیں اور خشک ہونے پر دھولیں۔

اب ایک اسکرب بنانے کے لیے ایک کھانے کا چمچ دہی اور ایک کھانے کا چمچ کافی ان دونوں کو ملا کر اچھی طرح مکس کریں چہرے پر لگا کر دائروں کی صورت میں مساج کریں اور پھر دھولیں۔

ملتانی مٹی ایک کھانے کا چمچ ایک چائے کا چمچ ٹماٹر کا رس، ایک چوتھائی چمچ گھی اور ایک چوتھائی چمچ شہد شامل کر کے اچھی طرح مکس کریں گے اب اسے چہرے پر لگائیں۔

Advertisement

یہ آسان سی تراکیب آپ کی جلد کے کئی مسائل کو حل کر کے ایک نئی چمک فراہم کرے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version