Advertisement

ناشتے سے قبل ان غذاؤں کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے

غذاؤں

ناشتے سے قبل ان غذاؤں کا استعمال دن بھر توانا رکھتا ہے

دنیا بھرمیں لوگوں کی بڑی تعداد دن کا آغازمختلف مشروبات یعنی چائے یا کافی سے کرتی ہے تاہم ماہرین غذائیت چند غذاؤں کو صبح کے لیے صحت بخش قرار دیتے جن کا استعمال آپ کو دن بھر توانا رکھتا ہے۔

چائے یا کافی سے دن کا آغاز کرنا اتنا فائدہ مند نہیں ہوتا ہے اسی لیے اب اسے تبدیل کرنے کی ضرورت ہے یہ بات درست ہے کہ چائے یا کافی میں موجود کیفین آپ کو جگاتی ہے اور ارتکاز بڑھاتی ہے لیکن اس میں اتنے صحت بخش غذائی اجزاء  موجود نہیں ہوتے کہ اسے دن کی پہلی غذا بنایا جائے۔

Advertisement

اسی لیے یہاں 3 صحت سے بھرپور غذاؤں کے بارے میں بتایا جارہا ہے جنہیں صبح غذا میں شامل رکھنا آپ کی صحت کو بہتربناسکتا ہے۔

کیلا

دنیا میں سب زیادہ کھایا جانے والا پھل کیلا ہے یہ نہ صرف انتہائی صحت بخش ہے بلکہ بچے کی پہلی ٹھوس غذا میں بھی کیلا شامل ہے۔ پوٹاشیم سے بھرپور اس پھل میں فائبر، وٹامن بی 6، وٹامن سی، میگنیشیم، کاپر، زنک، میگنیز اور پروٹین کی کثیر مقدار موجود ہوتی ہے۔ اگر آپ کو ہاضمے کے مسائل ہیں یا کھانے کے بعد میٹھے کی خواہش محسوس ہوتی ہے تو اپنے دن کی شروعات کیلے سے کریں۔ ہفتے میں کم از کم 2سے 3 بار ایسا کرنے سے آپ خود کو صحت مند محسوس کریں گے۔

 بھیگی ہوئی کشمش

 کشمش ریشے سے بھرپور ہوتی ہے اور جب اسے پانی میں بھگویا جاتا ہے تو اس میں قبض کو دور کرنے کے والے خواص پیدا ہوجاتے ہیں اس طرح بھیگی ہوئی کشمش کو دن کے آغاز پر کھانے سے قبض سے نجات ملتی ہے اور دن بھر ہاضمہ بہتر رہتا ہے۔

  بھیگے ہوئے بادام

بادام کے چھلکے میں ٹینن نامی جزموجود ہوتا ہے، جو معدے میں غذائیت کے جذب کرنے کی صلاحیت کو محدود کرتا ہے اسی لیے اسے بھگوکر استعمال کرنے سے بادام میں موجود ضروری غذائیت کو بہتر انداز میں جذب کیا جاسکتا ہے۔ اسے صبح نہار منہ کھانا یاداشت کو بہتر بناتاہے۔

Advertisement

ان غذاؤں کے دس سے پندرہ منٹ بعد آپ اپنا معمول کا ناشتہ کرسکتے ہیں۔

نوٹ: یہ مضمون محض معلومات عامہ کے لیے پیش کیا گیا ہے اس پر عمل کرنے سے قبل اپنے معالج سے ضروررابطہ کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
آپ مشغلہ کیوں اختیار کرتے ہیں؟ تحقیق میں اہم انکشاف
Advertisement
Next Article
Exit mobile version