Advertisement

ڈپریشن سے دور رہنے کے لئے یہ طریقے آزمائیں

پوری دنیا میں ڈپریشن حیرت انگیز حد تک ایک عام بیماری بن چکا ہے۔

ڈپریشن ایک موڈ سے متعلقہ بیماری ہے اور یہ روز مرہ کے کام مثلا کھانا، پینا، سونا، جاگنا اور معاشرتی رویوں کو شدید طور پر متاثر کرتا ہے۔

ڈیپریشن کئی اقسام کا ہو سکتا ہے، کسی بھی قسم کے ڈیپریشن میں پیدا ہونے والی ناامیدی کی شدید لہر انسان کو تباہ کن حد تک متاثر کرتی ہے۔

زیادہ تر لوگ اپنے دل کی باتیں دل میں رکھتے ہیں اور دل ہی دل میں کڑھتے رہتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی سوچیں مزید الجھ کر ان کو ڈپریشن کا مریض بنا دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: لوگ ڈپریشن کے شکار کیوں ہوتے ہیں؟ اہم وجہ سامنے آگئی

Advertisement

بعض افراد انتہائی حساس ہوتے ہیں اس لیے چھوٹی چھوٹی باتوں کو خود پرحاوی کرلیتے ہیں اور اپنا دھیان بٹانے کی کوشش نہیں کرتے بلکہ ایک ہی بات کو بار بار سوچتے چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے ان کی ٹینشن بڑھتی ہی چلی جاتی ہے۔

تو آج ہم آپکو ڈپریشن سے دور رہنے کے کچھ آسان طریقے بتائیں گے۔

چہل قدمی

چہل قدمی کرنے کے لیے کسی خرچے کی ضرورت نہیں اور اس کو دن میں کسی بھی وقت کرنا ممکن ہے۔

Advertisement

چہل قدمی کرنے سے تناؤ میں کمی آتی ہے، انزائٹی کی علامات کی شدت کم ہوتی ہے اور منفی خیالات سے نجات ملتی ہے۔

روزانہ محض 15 منٹ کی چہل قدمی کرنے سے ڈپریشن کا خطرہ 26 فیصد کم ہو جاتا ہے۔

جاگنگ

اگر چہل قدمی کی بجائے ذرا سخت ورزش کرنا چاہتے ہیں تو جاگنگ کو آزما کر دیکھیں۔

جب ہم دوڑتے ہیں تو ہمارے دماغ میں اینڈروفن نامی ہارمون کی مقدار بڑھتی ہے جس سے مزاج پر خوشگوار اثرات مرتب ہوتے ہیں۔

Advertisement

جاگنگ کرنے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے جس سے بھی ڈپریشن سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

مسلز بنانے والی ورزشیں

مسلز بنانے کے ساتھ ساتھ یہ ورزشیں دماغی صحت کے لیے بھی فائدہ مند ہوتی ہیں۔

ان ورزشوں سے ڈپریشن کے شکار ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے یا ڈپریشن سے متاثر ہونے پر علامات کی شدت میں کمی آتی ہے۔

اس کے لیے ضروری نہیں جم جائیں گھر میں بھی ڈمبلز سے ایسی ورزشیں کی جاسکتی ہیں۔

Advertisement

یوگا

یوگا کرنے کی عادت سے بھی دماغی صحت بہتر ہوتی ہے۔

یوگا کے دوران نظام تنفس پر توجہ مرکوز کرنے سے دماغ کے لیے نقصان دہ چیزوں جیسے منفی خیالات سے نجات ملتی ہے۔

یوگا کے متعدد آسن ہوتے ہیں تو آپ اپنی پسند کے کسی بھی آسن کو منتخب کرسکتے ہیں۔

Advertisement

رقص کرنا

اگر رقص کو ورزش کے طور پر کرتے ہیں تو اس سے انزائٹی میں نمایاں کمی آتی ہے جبکہ خود اعتمادی میں بھی اضافہ ہوتا ہے۔

رقص کی متعدد اقسام ہیں اور سب ہی صحت کے لیے مفید ہیں۔ضروری نہیں کہ سب کے سامنے رقص کیا جائے، اکیلے رقص کرکے بھی آپ دماغی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈپریشن کو خاموش قاتل کیوں کہا جاتا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سرجری کے بغیر دماغ کی اندرونی حصوں تک بہتر رسائی فراہم کرنے والا انوکھا ہیلمنٹ تیار
فریکچر کو دھاتی پلیٹ یا راڈ کے بغیر جوڑنا ہوا اب ممکن؛ چین نے گلو تیار کرلیا
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
Advertisement
Next Article
Exit mobile version