Advertisement

سیب کا سرکہ استعمال کریں مگران احتیاط کے ساتھ، ورنہ نقصان ہوسکتا ہے

سیب کا سرکہ

سیب کا سرکہ استعمال کریں مگران احتیاط کے ساتھ، ورنہ نقصان ہوسکتا ہے

سرکہ کی افادیت سے کون واقف نہیں یہ صدیوں سے کھانے میں ذائقہ اور صحت کے مسائل کے حل کے لئے استعمال کیا جاتا رہا ہے۔ سرکہ کئی پھلوں سے تیار کیا جاتا ہے ان میں انگور ،ناشپاتی ،کھجور، کشمش اور سیب وغیرہ شامل ہے۔

یوں تو سب ہی سرکے میں صحت کے فوائد چھپے ہوتے ہیں تاہم ان سب میں سیب کا سرکہ افادیت میں سب سے آگے ہے۔ جس طرح سیب کے سرکے کوصحت کے کئی مسائل کے حل کے لیے بہترین تصور کیاجاتا ہے، اسی طرح یہ اس میں کچھ مضر صحت اثرات بھی پائے جاتے ہیں یہاں پر سیب سے سرکے کچھ ایسے ہی اثرات کا ذکر کیا جارہا ہے جنہیں یقیناً آپ نہیں جانتے۔

ہاضمہ کے مسائل

سیب کے سرکے کو وزن کم کرنے کے لیے مفید تصور کیا جاتا ہے تاہم یہی خوبی کچھ افراد میں ہاضمہ کے مسائل کا سبب بنتی ہے۔ سیب کا سرکہ بھوک یعنی کھانے کی خواہش میں کمی لاتا ہے جس سے متلی کی کیفیت کے ساتھ معدے کے مسائل جنم لینے لگتے ہیں۔

 قبض

سیب کا سرکہ کھانے کی خواہش میں کمی لاتاہے اس طرح جسم ضروری غذائیت سے محروم ہوجاتا ہے، آنتوں میں صحت مند غذا کی کمی قبض کا سبب بنتی ہے۔

Advertisement

کمزور ہڈیاں

تحقیق کے مطابق سیب سے سرکے کا استعمال ہڈیوں میں کمزری کا سبب بنتا ہے جس سے روزمرہ کے معمول کی انجام دہی متاثر ہونے لگتی ہیں۔

دانتوں کی کمزوری

سیب کا سرکہ کیونکہ ایک طرح کا ایسڈ ہوتا ہے اس لیے اس کا براہ راست استعمال دانتوں کی صحت کو متاثر کرتا ہے۔

بلڈ شوگر کی سطح میں کمی

سیب کے سرکے میں اینٹی گلیسیمک خواص پائے جاتے ہیں جو جسم میں گلوکوز کی سطح کو متاثر کرتے ہیں اس طرح یہ ذیابیطس کے مریضوں کے لیے نقصان کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement

گلے میں درد

Advertisement

سیب کا سرکہ ایک طرح کا ایسڈ ہی ہے جو گلے کو متاثر کرتا ہے یہ گلے میں درد کے ساتھ خراش کا سبب بھی بن سکتا ہے۔

جلد کے لیے مضر

سیب کے سرکے لیے کہاجاتا ہے کہ چہرے کی جلد کے لیے ایک بہترین ٹونر کا کام کرتا ہے تاہم کچھ لوگوں میں جلد پر سرخی اور خراش کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ حساس جلد کے لیے بلکل بھی موزوں نہیں ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
کراچی میں آشوبِ چشم کی وبا پھیلنے لگی
Advertisement
Next Article
Exit mobile version