Advertisement

یہ عام سی غذا جو وزن کم کرنے میں بے مثال ہے

وزن

یہ عام سی غذا جو وزن کم کرنے میں بے مثال ہے

صحت مند رہنے کے لیے وزن کو اعتدال میں رکھنا نہایت ضروری ہے یہی وجہ ہے دنیا بھرمیں لوگ وزن کو کم کرنے اور اسے توازن میں رکھنے کے لیے کئی طرح کی غذائیں استعمال کرتے ہیں انہی میں بیسن بھی شامل ہے۔

ماہرین وزن کم کرنے میں کچھ غذاؤں سے پرہیز اورورزش کرنے کا مشورہ دیتے ہیں جبکہ ساتھ ہی صحت سے بھرغذا جو وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرے استعمال کرنے پر زور دیتے ہیں۔

بیسن کا شمار ایسی ہی غذاؤں میں ہوتا ہے جو انتہائی صحت بخش ہونے کے ساتھ وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

بیسن چنے کی دال کو پیس کرحاصل کیاجاتا ہے اس میں انتہائی صحت بخش اجزاء جیسے فائبر، آئرن، پوٹاشیم، فولیٹ، فاسفورس، کاپر، زنک، میگنیز، کیلشیم، اور وٹامن بی 6 سمیت بہت سے وٹامنز اور منرلز شامل ہوتے ہیں۔

جب کہ ایک کپ بیسن میں تین سو چھپن کیلوریز، بیس گرام پروٹین، چھ گرام فیٹ، اور ترپن گرام کاربو ہائڈریٹس پائے جاتے ہیں۔

بیسن کو وزن کم کرنے اور موٹاپے  سے نجات حاصل کرنے کے لیے بہترین تصور کیاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ بیسن میں کولیسٹرول اور کیلوریز کافی کم مقدارموجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بیسن کی روٹی شوگر کے مریضوں کے لیے بھی بہترین غذا سمجھی جاتی ہے۔

Advertisement

بیسن میں فائبر کافی مقدار میں پایا جاتا ہے یہی وجہ ہے کہ اگر اسے غذا میں شامل کیاجائےتو یہ دیر تک پیٹ کو بھرا رکھتا ہے اس طرح آپ بے وقت کی بھوک سے بچے رہتے ہیں جو وزن بڑھنے کی ایک بنیادی وجہ ہے۔

Advertisement

اس طرح بھوک کے احساس میں کمی سے لی جانے والی کیلوریز کی مقدار میں کمی واقع ہونے لگتی ہے اور وزن میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بیسن کی روٹی کو تھائی رائیڈز کے لیے بھی بہترین مفید قرار دیا جاتا ہے ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version