Advertisement

کیا آپ اخروٹ کھانے کے یہ فوائد جانتے ہیں؟

خشک میوہ جات میں اخروٹ کا بھی شمار کیا جاتا ہے جو کہ عام طور پر بہت آسانی سے مل جاتا ہے۔

اخروٹ میں تقریباً 70 فیصد تیل ہوتا ہے جو صحت کے لیے مفید ہے، اس کے علاوہ ان میں کاپر کی مقدار بھی کافی ہوتی ہے جو جلد اور بالوں کے قدرتی رنگ کو برقرار رکھنے میں مدد دیتے ہیں۔

آئیے آپکو اخروٹ کھانے کے فوائد بتاتے ہیں۔

اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور

اخروٹ میں وٹامن ای، میلاٹونین اور پولی فینولز نامی نباتاتی مرکبات موجود ہوتے ہیں جو صحت کے لیے مفید ہوتے ہیں۔

Advertisement

غذا میں اخروٹ کو شامل کرنے سے تکسیدی تناؤ پر قابو پانے میں مدد ملتی ہے جس سے خون کی شریانوں کے امراض سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔

دل کی صحت

خون میں چکنائی یا کولیسٹرول کی مقدار بڑھنے سے امراض قلب، فالج اور دیگر طبی مسائل کا خطرہ بڑھتا ہے۔

روزانہ کچھ مقدار میں اخروٹ کھانے سے کولیسٹرول کی سطح میں کمی آتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مٹھی بھر اخروٹ کھانے کے 4 گھنٹوں بعد جسم میں کیا تبدیلیاں آتی ہیں؟

اخروٹ کھانے سے امراض قلب کا خطرہ بڑھانے والے متعدد عناصر کی روک تھام ہوتی ہے۔

Advertisement

اخروٹ کھانے سے جسمانی وزن میں کمی آتی ہے، پیٹ نکلنے کا خطرہ کم ہوتا ہے جبکہ بلڈ پریشر اور خون میں چکنائی کی شرح کم ہوتی ہے۔

ذیابیطس کے مریضوں کے لیے مفید

ذیابیطس کے مریضوں یا ہائی بلڈ شوگر کے شکار افراد کو روزانہ اخروٹ کھانے سے امراض قلب میں مبتلا ہونے سے تحفظ ملتا ہے۔

روزانہ اخروٹ کھانے سے خون کی شریانوں کے افعال بہتر ہوتے ہیں جبکہ کولیسٹرول کی سطح کم ہوتی ہے۔

اخروٹ کھانے سے بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں ممکنہ مدد مل سکتی ہے۔

مردوں میں بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے

Advertisement

اخروٹ کھانے سے مردوں کی تولیدی صحت بھی بہتر ہوتی ہے۔

اخروٹ کھانے سے اسپرمز کی صحت بہتر ہوتی ہے جس سے بانجھ پن کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمش، اخروٹ اور دودھ ملا کر پینے سے جسم میں کیا تبدیلی آتی ہے؟ جانئے

کینسر سے تحفظ

اخروٹ کھانے کی عادت سے معدے کے کینسر سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

اخروٹ میں موجود پولی فینولز سے کینسر کی مختلف اقسام سے متاثر ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

Advertisement

نظامِ ہاضمہ کے لیے مفید

اخروٹ کھانے سے معدے میں صحت کے لیے مفید بیکٹریا کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے جس سے نظام ہاضمہ کی صحت بہتر ہوتی ہے۔

جسمانی ورم میں کمی

جسمانی ورم متعدد امراض بشمول ذیابیطس ٹائپ 2، الزائمر اور کینسر کا باعث بنتا ہے۔

اخروٹ میں موجود پولی فینولز جسم میں تکسیدی تناؤ اور ورم سے مقابلہ کرتے ہیں جبکہ دیگر نباتاتی مرکبات بھی جسمانی ورم میں کمی لاتے ہیں۔

جسمانی وزن میں کمی

Advertisement

اخروٹ میں کیلوریز کی مقدار زیادہ ہوتی ہے مگر اعتدال میں رہ کر اسے کھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد ملتی ہے۔

اخروٹ کھانے سے کھانے کی اشتہا کم ہوتی ہے جس سے جسمانی وزن میں کمی لانا آسان ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: سرد موسم میں ’اخروٹ‘ اُبال کر استعمال کرنے سے کیا ہوتا ہے؟

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version