Advertisement

ایلوویرا جیل میں یہ مختلف تیل ملائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں

ایلوویرا جیل

ایلوویرا جیل میں یہ مختلف تیل ملائیں، فائدہ بھی دگنا پائیں

ایلوویرا جیل کے نام سے کون واقف نہیں یہ ایک حیرت انگیز پودا ہے جو آپ کی صحت کو بر قرار رکھنے کے ساتھ حسن کو بڑھانے میں معاونت کرتا ہے۔

اس پودے میں سفید جیل کی طرح کا مادہ ہوتا ہے جسے براہ راست استعمال کیا جاتا ہے۔ بینائی کو بہتر بنانا ہو یا پھر ذیا بیطس کے مرض میں چینی کی مقدار کو خون میں بڑھنے سے روکنا ہو یہ ہر طرح سے ایک خادم کی طرح آپ کے سامنے موجود رہتا ہے، اور بات یہی ختم نہیں ہو تی اس کا جیل جلد کے تمام مسائل کا واحد حل بھی ہے

ایلوویرا جیل  انتہائی ورسٹائل ہونے کی بنا پر مہاسوں کے علاج اور موئسچرائزر کے طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اگر آپ اس کو مزید مؤثر بنانا چاہتے ہیں تواس میں  مختلف آئلز کا استعمال کر سکتے ہیں۔

یہاں پر ایسی ہی چند آئلز کا ذکر کیا جارہا ہے جسے ایلوویرا کے ساتھ ملاکر آپ اپنی جلد اور بالوں کو صحت مند رکھنے کے لیے آزما سکتے ہیں۔

کنڈیشنر کے لیے

گھریلو کنڈیشنگ ماسک کے لیے ایلووویرا کو ناریل کے تیل میں مکس کریں۔ 2 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کو 2 کھانے کے چمچ ناریل کے تیل کے ساتھ ملائیں۔ بالوں کو اسی طرح دھوئیں جیسے آپ عام طوردھوتے ہیں۔ پھر اپنے بالوں میں ایلو اور ناریل کے تیل کی مالش کریں اور اسے اپنے بالوں کے سروں تک لگائیں۔ کنڈیشنر کو بالوں میں دھونے سے پہلے 30 منٹ تک لگا کر رکھیں۔

Advertisement

ہیئر ماسک

ناریل کا تیل خشک بالوں کو موئسچرائز کرنے کے لیے مفید تصور کیا جاتاہے اس میں ایلوو ویرا جیل شامل کرنے سے یہ اور بھی زیادہ مؤثر طریقے سے کام کرتا ہے۔

1 چمچ کیسٹر آئل، وٹامن ای کے چند قطرے، یا اپنے پسندیدہ ایسنشیئل آئل چند قطرے، جیسے ٹی ٹری یا لیوینڈر بھی شامل کر سکتے ہیں۔

کیڑوں کو بھگانے کے لیے

کچھ مطالعات سے پتہ چلتا ہے کہ ایلو ویرا اور زیتون کا تیل ملاکر جلد پر لگانے سے مچھروں سے بچا جاسکتا ہے۔

تقریباً 0.84 کپ زیتون کے تیل کو 3 کھانے کے چمچ ایلو ویرا جیل کے ساتھ ملا کر اچھی طرح مکس کریں۔ جب بھی آپ باہر جا رہے ہوں تو اس مرکب کو اپنی جلد پر لگائیں۔

Advertisement

چہرے کی دلکشی کے لیے

1 کھانے کا چمچ ایلو ویرا جیل اور 1 کھانے کا چمچ  جوجوبا آئل ایک چھوٹی ڈراپر بوتل میں ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔ چہرے کو دھونے کے بعد، اپنے ہاتھ میں چند قطرے لے کراس مکسچر کو جلد پر لگائیں۔ آپ اسے دن میں دو بار استعمال کریں یہ چکنائی کو دور کرنے کے ساتھ مہاسوں کے علاج میں بھی مددگار ثابت ہوگا۔

اینٹی ایجنگ کریم

ایک چھوٹی بوتل میں 9 حصے ایلو ویرا جیل اور 1 حصہ کیسٹر آئل ملا کراچھی طرح مکس کریں  مکسچر کو فریج میں رکھیں تاکہ یہ جلد پر ٹھنڈک کے احساس کو پیدا کرے۔ اسے جلد پر لگاکر ہلکے ہاتھ سے مساج کریں۔

ارنڈی کے تیل میں اینٹئ سوزش خصوصیات بھی ہوتی ہیں، اس لیے یہ جھریوں کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

داغ دھبوں کو دور کرنے کے لیے

داغ دھبوں کو ہلکا کرنے کے لیے ایلوویرا کے ساتھ ٹی ٹری آئل کو مکس کریں۔ اگر آپ اپنا فیس ماسک خود بنانا چاہتے ہیں تو 4 کھانے کے چمچ ایلوویرا جیل کو صرف 2 قطرے ٹی ٹری آئل کے ساتھ ملا کر چہرے کے داغوں پر لگائیں اور اسے تقریباً 10 سے 15 منٹ بعد دھولیں۔ اس کے بعد موئسچرائزرکا استعمال کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version