Advertisement

سحری میں دہی کھانے سے کیا واقعی پیاس کم لگتی ہے؟ چند انوکھے ٹوٹکے اور ان کی حقیقت

دہی کوایک مکمل غذا کہا جاتا ہے جبکہ یہ سب سے مشہور سپر فوڈز میں سے ایک ہے۔

یہ آپ کے نظامِ انہضام کو صحت مند رکھنے کے ساتھ مجموعی صحت کو بہتر بناتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ سحری میں دہی کھانے سے پیاس کم لگتی ہے؟ آئیے چند انوکھے ٹوٹکے اور ان کی حقیقت جانتے ہیں۔

ماہر غذائیت زینب غیور کے مطابق عمومی طور پر ہم سحر و افطار میں صحت بخش غذائیں استعمال نہیں کرتے، روایتی پکوانوں کے ساتھ ایسی چیزوں کو شامل کرنا ضروری ہے جو ہمیں دن بھر توانائی بحال رکھنے میں معاون ہوں اور دہی اس میں سرفہرست ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہی کھٹی ہونے سے بچانے کا طریقہ جانیے

Advertisement

انہوں نے کہا کہ سحری کے وقت دہی کا استعمال بہت اچھا ہے، دودھ سے بنی اشیا سے حاصل ہونے والے ملک پروٹین ہمارے معدے میں بہت دیر تک موجود رہتے ہیں اور اس کی وجہ سے زیادہ دیر تک بھوک کا احساس نہیں ہوتا۔

ان کا کہنا تھا کہ دہی میں کچھ ایسے اجزا موجود ہوتے ہیں جو آپ کی پانی کی طلب کو پورا کرنے میں بھی مدد دیتے ہیں کیونکہ اس میں پوٹاشیم ہوتا ہے اور سوڈیم کی مقدار کم ہوتی ہے۔

ڈاکٹر زنیب کے مطابق کچھ لوگ دہی میں چینی یا دیگر چیزیں شامل کر دیتے ہیں وہ شامل نہ کریں تو دہی سحری میں ہماری توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے معاون ہے۔

یہ بھی پڑھیں: دہی کو غذا میں شامل رکھنے کے ایسے فائدے جو آپ نہیں جانتے

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ڈاکٹرز صرف معالج نہیں، مسیحا ہونے چاہئیں، مصطفیٰ کمال
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
ہنستے جائیں، صحت بہتر بنائیں
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
Next Article
Exit mobile version