سانس کی بو سے فوری نجات ممکن؟ جانئیے، کیسے

سانس کی بو سے فوری نجات ممکن؟ جانئیے، کیسے
سانس میں بو کسی کے لیے بھی پریشان کن مسئلہ ہوتا ہے جو ان کی شخصیت کو بھی متاثر کرتا ہے جبکہ یہ مختلف امراض کا اشارہ بھی ہوسکتا ہے۔
اس سے نجات کا آسان طریقہ تو یہ ہے کہ جب آپ دانتوں پر برش کریں تو رات کو بھی کریں کیونکہ ایسا نہ کرنے پر خوراک کے اجزا سانس کو بدبو دار بنا دیتے ہیں جبکہ زبان پر بھی برش پھیریں۔
اسی طرح پانی کی مناسب مقدار کا استعمال یقینی بنائیں کیونکہ ایسا نہ کرنے پر لعاب دہن کم بنتا ہے جس سے منہ میں خوراک کے اجزاء سے بڑھنے والے بیکٹریا زیادہ عرصے تک زندہ رہتے ہیں جو سانسوں کو بدبو دار کردیتے ہیں۔
پودینے کے پتے چبانے سے بھی سانس کی بو سے نجات پانا آسان ہو جاتا ہے۔
ایک یا 2 لونگ چبانے سے بھی سانس کی بو پر قابو پانے میں مدد مل سکتی ہے۔
اس کی جراثیم کش خصوصیات منہ میں موجود بیکٹریا کا مقابلہ کرتی ہیں۔
دودھ کو بھی سانس کی بو سے نجات کا اچھا ذریعہ مانا جاتا ہے۔
دانت برش کرنے کے باوجود بھی سانس کی بو آتی ہے؟ وجہ جانیے
خاص طور پر لہسن اور پیاز وغیرہ کھانے کے بعد دودھ کے ایک گلاس کو پینے سے سانس کی بو سے بچنے میں مدد مل سکتی ہے۔
اگر اس طرح بھی سانس میں بو ختم نہ ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کرنا چاہئے کیونکہ پھر یہ کسی مرض کی علامت بھی ہوسکتے ہیں جس کا علاج ہونا ضروری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

