Advertisement

رمضان میں کن لوگوں کو خربوزہ نہیں کھانا چاہئیے؟

دنیا میں خربوزے کی متعدد اقسام پائی جاتی ہیں جس کی ہر قسم مفید ہے، اس خوش ذائقہ پھل سے بچے بڑے اور بوڑھے افراد سب ہی لطف اندوز ہوتے ہیں۔

طبی ماہرین کی جانب سے گرم موسم کے دوران خربوزہ کو باقاعدگی کے ساتھ استعمال کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے کیونکہ یہ گرمی کی شدت سے بچاتا ہے اور پانی کی کمی کو بھی پورا کرتا ہے۔

غذائی ماہرین کے مطابق خربوزہ کی 100 گرام مقدار میں 32 کیلوریز پائی جاتی ہیں جبکہ اس پھل میں پائے جانے والے وٹامنز اور منرلز کے لحاظ سے فیٹ صفر فیصد، کولیسٹرول 0 فیصد، سوڈیم 16 ملی گرام، کاربوہائیڈریٹس 8 گرام، فائبر 3 فیصد ، پروٹین 1 فیصد، وٹامن اے 67 فیصد، وٹامن سی 61 فیصد ، وٹامن بی 6 5 فیصد اور میگنیشیم 3 فیصد اور پانی 95.2 گرام پایا جاتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ رمضان المبارک میں کن لوگوں کو خربوزہ نہیں کھانا چاہئیے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

ذیابیطس کے مریض

Advertisement

خربوزے میں قدرتی طور پر مٹھاس موجود ہوتی ہے جو شوگر لیول کو ایک دم ہی بڑھا دیتی ہے۔

اس لئے ذیابیطس کے مریض اس کا استعمال بہت احتیاط سے یا ڈاکٹر کے مشورے سے ہی کریں تو بہتر ہے۔

پیٹ خراب

بہت زیادہ خربوزہ کھا لینے سے یا پھر رات کے وقت کھانے سے پیٹ کے مسائل جیسے گیس یا ہیضہ ہوسکتا ہے۔

خربوزہ دن میں کھائیں اور ایک وقت میں بہت زیادہ نہ کھائیں۔

پانی پینے سے گریز

Advertisement

خربوزہ کھا کر پانی پینے سے گریز کرنا چاہیے کیونکہ اس میں پہلے سے ہی پانی کی اچھی خاصی مقدار موجود ہوتی ہے اس وجہ سے خربوزہ کھا کر پانی پینے سے ایک دم الٹی بھی ہوسکتی ہے۔

حاملہ خواتین

حاملہ خواتین کو بھی بہت زیادہ خربوزہ نہیں کرنا چاہیے کیونکہ یہ ایک بھاری خوراک ہوتی ہے جسے حد سے زیادہ کھانا ان کے لئے بہت سی پریشانیوں کا سبب بن سکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
Advertisement
Next Article
Exit mobile version