دنیا کی آبادی کا 38 فیصد حصہ موٹاپے کا شکار، مزید اضافے کا امکان

دنیا کی آبادی کا 38 فیصد حصہ موٹاپے کا شکار، مزید اضافے کا امکان
یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ موٹاپا انسان کو مختلف بیماریوں کا شکار بنا دیتا ہے، لیکن اب تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دنیا کی آبادی کا 38 فیصد حصہ موٹاپے کا شکار ہو گیا ہے۔
حال میں ہی ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی تازہ رپورٹ میں یہ انکشاف کیا گیا ہے کہ موٹاپے کی بیماری دنیا بھر میں خطرناک صورتحال اختیار کرتی جارہی ہے اوراس وقت 2 ارب 60 کروڑ آبادی موٹاپے جیسی بیماری کا شکار ہے، جو پوری دنیا کی آبادی کا تقریبا 38 فیصد حصہ بنتا ہے۔
رپورٹ میں خبردارکیا گیا ہے کہ موٹاپے کی بیماری اسی تیزی کے ساتھ پھیلتی رہی تو 2035 تک دنیا کی آدھی سے زیادہ آبادی موٹاپے کا شکار ہوجائے گی جس کے باعث کئی بیماریاں بھی جنم لیں گی۔
ورلڈ اوبیسٹی فیڈریشن کی رپورٹ میں بتایا کہ ایک دہائی بعد دنیا کا ہرچوتھا فرد موٹاپے کا شکار ہوگا جبکہ موٹے افراد کی تعداد میں اضافے کی وجہ موسم کی تبدیلی کے ساتھ ہی خوارک اور کورونا کے باعث عائد کی گئی پابندیاں شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فربہ افراد ہوشیار، موٹاپا دماغ کے لئے بھی خطرناک ہے!
آنیوالے 12 سال میں دنیا کے غریب ممالک کے افراد میں بھی وزن میں اضافہ ہوگا اور 2035 تک 4 ارب سے زیادہ افراد موٹاپے کا شکار ہوجائیں گے جبکہ دنیا میں اس وقت کم عمر بچوں میں موٹاپے کی شرح زیادہ ہے جو 12 برس بعد بڑھ جائے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News