سلاد میں انڈوں کو شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟ وجہ انتہائی حیران کن

سلاد میں انڈوں کو شامل کرنا کیوں ضروری ہے؟ وجہ انتہائی حیران کن
سلاد کو سب سے صحت بخش غذا سمجھاجاتا ہے اس کی وجہ یہ ہے کہ اس میں مختلف اقسام کی صحت سے بھرپورتازہ سبزیوں کو استعمال کیاجاتا ہے اورساتھ ہی زیتون کے تیل کے ساتھ دیگر مصالحے بھی شامل کیے جاتے ہیں۔
تاہم ماہرین سلاد میں انڈوں کو شامل کرنے مشورہ دیتے ہیں یہ بات تو سب ہی جانتے ہیں کہ انڈا صحت سے بھرپور ایک مکمل غذا ہے اس میں ایسے اجزاء موجود ہوتے ہیں جو آپ کو صحت مند رکھنے کے ساتھ فوری توانائی بھی فراہم کرتے ہیں۔
انڈا منفرد ذائقہ رکھنے کی وجہ سے میٹھے اور نمکین دونوں کے طرح کے پکوانوں میں استعمال کیاجاتا ہے۔ جبکہ دنیا بھر میں لوگوں کی بڑی تعداد اسے دن کی پہلی غذا یعنی ناشتے کے طور پر استعمال کرتی ہے۔
تاہم انڈے شوق سے کھانے والے اب اسے سلاد میں بھی شامل کر سکتے ہیں حال میں کی جانے والی ایک نئی تحقیق کے مطابق کچی سبزیوں یا سلاد میں انڈے شامل کرنے سے جسم کو صحت بخش غذائی اجزاء جذب کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔
سلاد چونکہ صحت بخش سبزیوں سے تیار کی جاتی ہے تو اس میں ایک اعلیٰ قسم کی چکنائی کا ذریعہ بھی شامل ہونا چاہیے تاکہ جسم کو اس کے فائدہ مند غذائی اجزاء کو جذب کرنے میں مدد مل سکے۔
سلاد میں انڈے شامل کرنے وجہ کیا ہے؟
اس کی وجہ یہ ہے کہ کچھ اینٹی آکسیڈینٹ اور غذائی اجزاء چربی میں حل پزیر ہوتے ہیں، یعنی غذائی اجزاء کو مناسب طریقے سے جذب کرنے کے لیے اسے چربی کے ساتھ کھایا جانا چاہیے۔ اس طرح سلاد میں انڈے شامل کرنے سے جسم کو غذائی اجزاء جذب کرنے میں مدد ملتی ہے۔
امریکن جرنل آف کلینیکل نیوٹریشن میں شائع ہونے والی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب تحقیق میں شامل شرکاء نے اپنے سلاد میں 1.5 سے 3 انڈے شامل کیے تو انہوں نے زیکسینتھین اور لیوٹین کے جذب کو چار سے پانچ گنا بڑھا دیا۔
مطالعہ کے لیے 16 صحت مند بالغوں نے مختلف اوقات میں کچی سبزیوں پر مشتمل سلاد بغیر انڈے کے، ڈیڑھ انڈوں کے ساتھ سلاد اور تین انڈوں والا سلاد کو کھایا۔ ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ کیروٹینائڈز کا جذب تقریباً چار گنا زیادہ تھا جب سلاد میں تین انڈوں کو شمال کیا گیا تھا، بہ نسبت ایسی سلاد کے جس میں انڈے شامل نہیں تھے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

