Advertisement

دو چمچ زیرے کو گرم پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ جانیے

زیرے کا استعمال صدیوں سے کھانوں میں بطور مصالحے اور خوشبو کے لیے کیا جاتا رہا ہے۔

تاہم اس میں ایسے صحت بخش اجزاء جیسے اینٹی آکسیڈینٹس، پروٹین، چکنائی، کاربوہائیڈریٹ، کیلشیم، کاپر، آئرن، میگنیشیم، میگنیز، فاسفورس اور پوٹاشیم پائے جاتے ہیں جو آپ کی مجموعی صحت کو برقرار رکھ کر کئی امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔

زیرہ نہ صرف آپ کو صحت مند رکھتا ہے بلکہ یہ آپ کی جلد کے بھی کئی مسائل حل کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتا ہے۔

لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دو چمچ زیرے کو گرم پانی میں رات بھر بھگو کر کھانے سے کیا ہوتا ہے؟ اگر نہیں تو آئیے ہم آپکو بتاتے ہیں۔

تھائی رائیڈ کے مسئلے کو حل کرے

Advertisement

8 ہفتوں تک اس پانی کا لازمی استعمال تھائی رائیڈ کے مسئلے کو حل کرنے میں اپنی انفلامیٹری خصوصیات سے مدد دیتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کیا آپ موسمِ سرما میں زیرے کے ان حیرت انگیز فوائد سے واقف ہیں؟

ہارمونز کی خرابی کو دور کرے

زیرے کا پانی ہارمونز کی خرابی کو دور کرتا ہے جس سے پی سی او کے مسئلے میں کمی آجاتی ہے۔

جسم سے تیزابیت کو دور کرے

زیرے کا پانی معدے کی جلن اور سینے کی تیزابیت کو دور کرنے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

وزن کم کرے

زیرے کا پانی وزن میں کمی اور کولیسٹرول لیول کم کرنے میں مفید ہے۔

نظامِ ہضم کو مضبوط بنائے

زیرے کا پانی نظامِ ہضم کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے،  قبض، ڈائریا اور قے کی شکایت میں زیرہ کارآمد ٹانک ہے۔

جلد بوڑھا ہونے سے بچائے

اگر آپ جلد بوڑھا نہیں ہونا چاہتے تو روزانہ ایک چٹکی زیرہ استعمال کریں یا تو رات کے وقت ایک چٹکی زیرے کو گلاس پانی میں بھگو دیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھوک میں کمی لانے والی ان 5 غذاؤں سے وزن کم کرنا اب ہو آسان

 صبح نہار منہ پانی پی لیں اور زیرہ پھینک دیں، اس سے جلد بُڑھاپے کے اثرات رونما نہیں ہوں گے کیونکہ اس میں وٹامن ای پایا جاتا ہے جو اینٹی ایجنگ اثرات کی روک تھام کرتا ہے۔

واضح رہے کہ زیرے کو ایک چٹکی یا آدھے چمچ سے زیادہ استعمال نہ کیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
کیا دوران حمل ماں کی آنکھوں کا رنگ بدلنے کا اثر بچے کی آنکھوں پر بھی پڑتا ہے؟
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
دوران حمل قلب کتنا متاثر ہوتا ہے؟ تحقیق میں اہم انکشاف
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
Advertisement
Next Article
Exit mobile version