بغیر ڈائٹنگ کے وزن میں کیسے کمی کی جاسکتی ہے؟ جانیے

بغیر ڈائٹنگ کے وزن میں کیسے کمی کی جاسکتی ہے؟ جانیے
وزن میں اضافہ تو کسی بھی انسان کو پسند نہیں ہوتا بالخصوص اگر پیٹ باہر نکلنا شروع ہوجائے اور وزن میں کمی کے لیے لوگ ڈائٹنگ کرتے ہیں۔
لیکن آج ہم آپ کو ایسا طریقہ بتائیں گے جس سے آپ بغیر ڈائٹنگ کے وزن میں کمی لا سکیں گے۔
اس حوالے سے حال ہی میں کی گئی ایک تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ اگر آپ جسمانی وزن میں کمی لانا چاہتے ہیں تو مناسب وقت کی نیند کریں۔
اس تحقیق میں ایسے 125 بالغ افراد کو شامل کیا گیا تھا جن کا جسمانی وزن کافی زیادہ تھا یا وہ موٹاپے کے شکار تھے۔
یہ بھی پڑھیں: یہ عام سی غذا جو وزن کم کرنے میں بے مثال ہے
ان افراد کو جسمانی وزن میں کمی کے ایک سالہ پروگرام کا حصہ بنایا گیا اور یہ دیکھا گیا کہ نیند کے دورانیے سے غذا اور ورزش کے معمول کو برقرار رکھنے میں کس حد تک مدد ملی۔
تحقیق کے نتائج سے یہ بات سامنے آئی کہ زیادہ وقت تک سونے والے افراد کو غذائی کیلوریز کو محدود کرنے میں مدد ملی جبکہ وہ ورزش کو بھی اپنے معمول کا حصہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔
یہ بھی پڑھیں: روز مرہ کے معمولات میں یہ سادہ سی تبدیلی وزن کم کرنے میں مدد دے سکتی ہے، تحقیق
محققین کا کہنا ہے کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اچھی نیند سے طرز زندگی کو صحت کے لیے مفید بنانے میں بھی مدد مل سکتی ہے اور یہ دیکھنا ہوگا کہ نیند کے دورانیے کو بڑھانے سے جسمانی وزن میں کمی لانے میں کتنی مدد ملتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

