عرق گلاب کے ایسے حیرت انگیز فائدے جن سے آپ واقف نہیں

عرق گلاب کے ایسے حیرت انگیز فائدے جن سے آپ واقف نہیں
صحت کی حفاظت ہو یا جلد کی عرق گلاب کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے یہی وجہ ہے گلاب کے عرق کو سب سے صحت بخش عرق کہاجاتا ہے۔
گلاب کو پھولوں کا سردار کہا جاتا ہے اور یہ دنیا کا قدیم ترین پھول ہے اور ہزاروں سالوں سے یہ ادویات میں استعمال کیا جارہا ہے، اس کے کئی رنگ اور ہزاروں اقسام ہیں اور تقریباً تمام ہی کھانے کے قابل ہیں ان میں کچھ کا ذائقہ میٹھا جبکہ کچھ کا تلخ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جلد کو جوان رکھنے کے لیے اینٹی ایجنگ مصنوعات کا استعمال کب شروع کرنا چاہئے؟
یہ دیکھنے میں نہایت خوبصورت لگتا ہے اس کی مسحور کن خوشبو ہر ایک کو اپنے سحر میں لے لیتی ہے دیسی سرخ رنگ کے گلاب کی کیا ہی بات ہے، یہ کثرت سے استعمال ہو نے والا پھول ہے۔ اس کی پتیاں کھانوں کی زینت بن کر آپ کو صحت مند رکھتی ہیں اور ساتھ ہی جلد کے کئی مسائل کو حل کر کے آپ کے حسن کو بڑھاتی ہیں یہ وٹامن سی، آئرن،کیلشییم ،وٹامن اے اور وٹامن ای سے بھر پور ہوتی ہیں۔ آج ہم آپ کو ان پتیوں کے عرق کے چونکا دینے والے فائدے بتائیں گے کہ آپ انہیں استعمال کئے بغیر نہیں رہ سکیں گے۔
جلد کی نمی
عرق گلاب جلد کی قدرتی نمی کو برقرار رکھتا ہے اسے بطور ٹونر استعمال کرنے سے جلد ہائیڈ ریٹ رہتی ہے، اس طرح جلد کئی مسائل سے محفوظ رہتی ہے۔ یہ جلد کو خشکی سے بچا کر جھریوں سے تحفظ فراہم کرتا ہے۔
چھائیوں سے نجات
چھائیاں جلد کا سب سے عام مسئلہ ہے، جبکہ عرق گلاب اس مسئلے کا سب سے مؤثر علاج ہے۔ اس مقصد کے لیے دو چمچ بیسن میں چکی بھر ہلدی اور تھوڑاسا عرق گلاب ملاکر استعمال کریں اور خشک ہونے پر دھولیں اس طرح چھائیوں سے نجات پائیں۔
یہ بھی پڑھیں: جھریوں سے پاک صحت مند جلد کے لیے یہ ماسک استعمال کریں
آنکھوں کے لیے مفید
فی زمانہ لوگوں کی اکثریت دن کا زیادہ وقت اسکرین کے سامنے گزارتی ہے جس سے آنکھوں کے کئی مسائل جنم لینے لگتے ہیں اس کا بہترین حل عرق گلاب ہے، روئی کو عرق گلاب میں بھگوکر آنکھوں پر رکھنے سے سکون اور راحت کا احساس ہوتا ہے۔
بہترین فیس ماسک
عرق گلاب کو چہرے کو دلکشی بڑھانے کے لیے بہترین تصور کیا جاتا ہے چہرے کی رنگت نکھارنے کے لیے ایک چمچ ملٹانی مٹی، لیموں کا رس، اور دو چمچ عرق گلاب لے کر فیس ماسک تیار کریں اور اسے چہرے پرلگائیں اور خشک ہونے پر ٹھنڈے پانی سے دھولیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

