Advertisement

وٹامن ڈی کی کمی کی نشانیاں اور علامات جانتے ہیں؟

وٹامن ڈی

وٹامن ڈی کی کمی کی نشانیاں اور علامات جانتے ہیں؟

کیا آپ وٹامن ڈی کی کمی کی نشانیاں اور علامات جانتے ہیں؟ اگر نہیں تو آج ہم آپ کو بتائیں گے۔

صحت مند رہنے کے لیے جسم میں تمام ہی وٹامنز اور منرلز کا صحیح تناسب ازحد ضروری ہے کسی ایک کی بھی کمی آپ کی صحت کومتاثر کر سکتی ہیں ان ہی میں وٹامن ڈی بھی شامل ہیں۔

وٹامن ڈی کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ صحت کو بہتر باننے کے لیے کی جانے والی تحقیق  میں اس اہم وٹامن کی مناسب مقدار کویقینی بنانے پر زور دیا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وٹامن ڈی کا ایک اور فائدہ سامنے آگیا

جتنا زیادہ آپ وٹامن ڈی کے بارے میں جانتے ہیں اتنی اس کی افادیت سامنے آتی ہے یہاں تک کہ کئی موذی امراض کا سبب صرف اس وٹامن کی کمی ہے۔

Advertisement

وٹامن ڈی دراصل چکنائی کو حل کرنے والا ہارمون ہے یہ غذا اور سپلیمنٹ سے حاصل کیا جاسکتا ہے مگر اس کا سب سے سستا، آسان اور بنیادی ذریعہ سورج کی روشنی ہے۔ ایسے افراد جن کا سورج کی روشنی سے واسطہ کم ہی پڑتا ہے اس کی کمی کا بآسانی شکار ہوسکتے ہیں۔

 یہی وجہ ہے کہ  بہترین صحت کا حصول اس کے بغیر ممکن نہیں۔ ہڈیوں کی صحت اور پٹھوں کی مضبوطی سے لے کربہترمزاج ، آنتوں کی صحت اور لمبی عمر تک سب کے لیے یہ بنیادی کردار ادا کرتا ہے۔ اسی لیے قدرت نے اس اہم وٹامن کے حصول کا سب سے آسان ذریعہ اور سستا ترین سورج کی روشنی کو قرار دیا یے تاکہ سب اس سے مستفید ہوسکیں۔

اس کے باوجود دنیا بھر میں ایسے افراد کی کمی نہیں ہے کہ جن میں اس اہم وٹامن کی کمی نہ ہو، تاہم وٹامن ڈی کی کمی کی صورت میں کچھ علامات سامنے آتی ہیں جنہیں جان کراس کمی کوبروقت پورا کر سکتے ہیں وہ علامات کیا ہیں جانتے ہیں۔

Advertisement

 وٹامن ڈی کی کمی کی سب سے بڑی علامت

وٹامن ڈی کی کمی کی سے بڑی علامت تھکاوٹ اور عام طور پر بیمار ہونے کا احساس ہے اس کے ساتھ مزاج کا بہتر نہ ہونا، افسردگی، نیند کی کمی، ذہنی دباؤ، کمزور مدافعتی نظام، سوزش، تھائی رائیڈ، آنتوں کے مسائل، سانسوں سے ناخوشگوار مہک کا آنا اور پٹھوں میں درد شامل ہے۔

وٹامن ڈی کی کمی کو کیسے پورا کیا جائے؟

اگر آپ میں ان علامات میں سے ایک سے زیادہ موجود ہوں تو فوری معالج سے رابطہ کریں تاکہ ایک سادہ سے معائنہ کے بعد بروقت علاج تجویز کیا جاسکے۔ بہت زیادہ کمی کی صورت میں معالج ادویات تجویز کرتے ہیں، ساتھ سورج کی روشنی اور وٹامن ڈی سے بھر غذاؤں کا استعمال بڑھا دیں تاکہ اس کمی کو پورا کیا جاسکے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
سفید انار کے فوائد جو آپ کو حیران کر دیں
ملازمت کی کون سی شفٹ گردوں کی صحت کو متاثر کرتی ہے؟
سبز یا سیاہ، بہتر صحت کیلئے کس رنگ کے انگور کا انتخاب کیا جائے؟
حشرات کش اسپرے سے کون سے پھل اور سبزیاں کم متاثر ہوتی ہیں، فہرست جاری
ٹیٹو کس مہلک مرض کے خلاف تحفظ فراہم کرتا ہے؟
لاہور: جناح اسپتال و علامہ اقبال میڈیکل کالج کی لیب میں ڈبل ایکسپائر بلڈ کلچر وائلز کا اسکینڈل بے نقاب
Advertisement
Next Article
Exit mobile version