Advertisement

بھوک میں کمی لانے والی ان 5 غذاؤں سے وزن کم کرنا اب ہو آسان

وزن

بھوک میں کمی لانے والی ان 5 غذاؤں سے وزن کم کرنا اب ہو آسان

صحت مند رہنے کے لیے وزن کو اعتدال میں رکھنا نہایت ضروری ہے یہی وجہ ہے دنیا بھرمیں لوگ وزن کو کم کرنے اور اسے توازن میں رکھنے کے لیے کئی طرح کے طریقے استعمال کرتے ہیں۔ ان میں ایک مخصوص غذاؤں کا انتخاب ہے۔

اگر آپ وزن کم کرنے کے خواہشمند ہیں تو دیکھیں کہ آپ کی خوراک میں کس قسم کی غذائیں شامل ہیں اور یہ آپ کی بھوک اور طلب کا بڑھاتی ہیں یا کم کرتی ہیں۔ اور طلب بڑھنے کی صورت میں آپ غیر صحت بخش غذاؤں کی جانب رخ کرتے ہیں جو وزن بڑھانے کے ساتھ کئی امراض کا سبب بنتی ہیں۔

تاہم کچھ غذائیں ایسی ہوتی ہیں جو صحت بخش ہونے کے ساتھ  وزن کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہیں یہاں پر ان ہی غذاؤں کے بارے آگاہ کیا جارہا ہے۔

گریاں

تحقیق کے مطابق بادام مونوسیچوریٹڈ چکنائی سے بھرا ہوتا ہے جو بھوک کو کنٹرول کر کے آپ کو غذا کے زیادہ طلب سے بچاتا ہے۔

انار

Advertisement

انار میں اینٹی آکسیڈینٹس اورپولیفینول کی کثیر مقدار پائی جاتی ہے جو میٹابولزم کو تیز کر کے کیلوریز کو کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔

دلیہ

دلیہ فائبر سے بھرا ہونے کی وجہ سے دیر سے ہضم ہوتا ہے اور اس طرح آپ کا پیٹ بھرا رہتا ہے ساتھ دلیہ بھوک کو کنٹرول کرنے والے ہارمون کو بھی منظم کرتا ہے۔

سیب

تحقیق کے مطابق سیب میں پایا جانے والا ارسولک ایسڈ جوکہ سیب کے چھلکوں میں قدرتی طور پر موجود ایک مرکب ہے جو وزن کم کرنے میں مدد مدد فراہم کرتا ہے۔ جبکہ اس میں موجود پکٹین خون میں چینی کی سطح کو بڑھنے سے روکتا ہے۔

پودینہ

پودینے نہ صرف سکون آور خصوصیات کی بناپر جانا جاتا ہے بلکہ یہ بھوک کو کم کرنے میں بھی معاون ثابت ہوتا ہے، تو وزن کم کرنے کے لیے  پودینہ کی چائے ایک بہترین طریقہ ثابت ہوسکتی ہے۔

Advertisement

تواب یہ قدرتی غذائیں آپ کی بھوک کو کنٹرول کر کے کھانے کی طلب کو رو کنے مدد فراہم کریں گی اس طرح آپ غیر صحت بخش غذاؤں سے محفوظ رہے گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
اختتام
مزید پڑھیں
آج کی بول نیوز
بیبی پاؤڈر کے 7 حیرت انگیز استعمال، جن سے آپ واقف نہیں
مصنوعی ذہانت سے چلنے والے روبوٹ کی مدد سے پہلی پتے کی کامیاب سرجری
سونے کے تار؛ گھٹنوں کے درد کا نیا علاج خاتون کومہنگا پڑگیا
موبائل فون کا ایک اور نقصان سامنے آگیا
پاکستان میں صحت کی سیکیورٹی کے لیے ایشیا پاک اور چینی کمپنی کا معاہدہ
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
Advertisement
Next Article
Exit mobile version